حکمران غیرت کا مظاہرہ نہیں کرسکتے تو جو بنگلادیش میں ہوا وہی انکا مقدر ہوگا
زرداری اور شہباز شریف تمہارے لیے ہیلی کاپٹر بھی نہ پہنچ سکا تو کیا ہوگا؟ ہم تصادم نہیں چاہتے لیکن اگر عوام خود نکل کر حکمرانوں کا گھیراؤ کرنے لگیں ان کا گھروں سے نکلنا مشکل کردیں، جگہ جگہ انہیں پکڑنا شروع کردیں، حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے تو پھر اس کا ذمہ دار کون ہوگا، امیر جماعت اسلامی
محمد علی منگل 6 اگست 2024 00:21
(جاری ہے)
صورتحال یہ ہے کہ ملک میں غیروں کا عملاً قبضہ ہوگیا ہے۔ہم اس قابل بھی نہیں رہے کہ ہم اپنی مرضی سے کوئی فیصلہ کرسکیں۔
بین الاقوامی افراد پاکستانی قوم کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔ موجودہ بجٹ میں ملازمت پیشہ لوگوں کا گلا گھونٹ کر رکھ دیا ہے۔ متوسط طبقے کا ملازم ٹیکس جمع کروائے گا یا اپنا گھر چلائے گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہم تصادم نہیں چاہتے لیکن اگر عوام خود نکل کر حکمرانوں کا گھیراؤ کرنے لگیں ان کا گھروں سے نکلنا مشکل کردیں، جگہ جگہ انہیں پکڑنا شروع کردیں، حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے تو پھر اس کا ذمہ دار کون ہوگا وزیر اعظم صاحب پہلے تو آپ فرار ہوتے رہے ہیں، کہیں حالات ایسے خراب نہ ہوجائیں کہ کہیں آپ کو نہ لانچ پکڑنے کا موقع ملے نہ ایئرپورٹ جانے کا، اس لیے ہم کہتے ہیں کہ وزیر اعظم حالات کو قابو سے باہر ہونے سے پہلے عوام کے مطالبات پورے کریں اور انہیں ریلیف فراہم کریں، جعلی ٹیکسز کا دھندا اور سود کی معیشت ختم کرو۔ انہوں نے مزید کہا کہ فارم 45کے مطابق فیصلے کیے جائیں تو وزیر اعظم شہباز شریف اوران کا پورا خاندان سمیت ان کی اتحادی پارٹی بھی گھر چلی جائے گی۔ وزیر اعظم عوام کے غیض و غضب سے بچنے کے لیے مطالبات منظور کرلیں ورنہ تحریک حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے گی۔حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات عوام کا جائز حق ہے انہیں تسلیم کیا جائے،اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو لاہور،پشاور اورکوئٹہ کے گورنر ہاؤس پر بھی دھرنے دیے جائیں گے۔شاہراہیں بند کردی جائیں گی،جماعت اسلامی کی تحریک اپنے سروں سے ظالم حکمرانوں کو ہٹانے کی تحریک ہے۔ ہم نے تحریک کے پہلے مرحلے میں 7نکاتی ایجنڈہ رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت کم کی جائے اور اس کی لاگت کے مطابق بل بھیجے جائیں۔ اس سے قبل کہ ہم عوام سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کی اپیل کریں حکمران ہوش کے ناخن لیں۔مزید اہم خبریں
-
سب کو پتا ہے فیصل واوڈا کس کا ماوتھ پیس ہے
-
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ڈسچارج
-
پنشن ایک بم کی شکل اختیار کرچکی ہے، اسے روکنا ہوگا، پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ
-
دھوکے باز اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کر رہا ہوں، عمران خان
-
جاپان کو آم کی برآمد کیلئے سندھ حکومت اقدامات کر رہی ہے، مراد علی شاہ
-
پنجاب بھرکے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کا فیصلہ
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا 15 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
علی امین گنڈا پور کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے اسے پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے وہ پارٹی چھوڑ دے
-
پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی ترسیل اور زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ شروع کردیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عید میلاد النبیؐ پر جلوسوں میں میٹھائی تقسیم کرنے کی ہدایت کردی
-
بجلی اور توانائی کے شعبے کی تنظیم نو بارے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ
-
سردارایازصادق کا آئی جی اسلام آباد کو گرفتار ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.