Live Updates

عمران خان سیاسی حقیقت ہیں،تسلیم کئے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا،شاہ محمود قریشی

75 برسوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں، ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہئیے،محمود اچکزئی جمہوری سوچ رکھنے والے شخص ہیں،رہنماء پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 10 اگست 2024 13:15

عمران خان سیاسی حقیقت ہیں،تسلیم کئے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اگست 2024 ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی حقیقت ہیں،تسلیم کئے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا،75 برسوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں، ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہئیے۔کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق اپنے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہواوہ ظلم تھا، اکبر بگٹی اینٹی پاکستان نہیں تھا۔محمود اچکزئی جمہوری سوچ رکھنے والے شخص ہیں۔ جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا۔بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 40 سال سے سیاست کررہا ہوں اور 39 سالوں تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔

ایک سال میں درجنوں مقدمات بنا دئیے گئے۔ دریں اثناءتھانہ شادمان جلاو گھیراو کیس جیل ٹرائل کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی،پولیس نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 41 نئے ملزمان کا ضمنی چالان پیش کر دیا۔ انسداد دہشتگردی کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔عدالت نے نئے 41 ملزمان کو ٹرائل کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔عدالت نے اہم ریمارکس جاری کئے کہ نئے ضمنی چالان کے باعث نئے پرانے تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں نے مقدمہ میں فرد جرم کو چیلنج کر رکھا ہے۔مقدمہ کے برضمانت ملزمان حاضری کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش ہوئے۔شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری نے جیل میں حاضری مکمل کی۔عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی،عدالت نے دیگر 4 مقدمات میں ٹرائل کی کارروائی 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات