فیصل آباد کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، کئی عرصہ کے بعد بڑے کھلاڑی یہاں اتر رہے ہیں،محسن نقوی

پیر 9 ستمبر 2024 16:49

فیصل آباد کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، کئی عرصہ کے بعد بڑے کھلاڑی ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2024ء) چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ فیصل آباد کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، کئی عرصہ کے بعد بڑے کھلاڑی فیصل آباد کے میدان میں اتر رہے ہیں ،چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ کے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات سخت کئے گئے ہیں ، کرکٹ شائقین کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں امید ہے کہ فیصل آباد کے لوگ چیمپئنز کپ کے میچز کو بھرپور انجوائے کریں گے ، آن لائن کے مطابق گذشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد کا دورہ کیا اور انہوں نے چیمپئنز کپ کے میچز کے لئے گراؤنڈ اور انکلوژرز میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن بھی دیکھا اس موقع پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے مزید انتظامات کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے چیمپئنز کپ کے سلسلے میں اقبال سٹیڈیم میں انتظامات کے بارے بریفنگ دی ،ایڈوائزر بلال افضل۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران ۔ پی سی بی کیڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ،مینٹور شعیب ملک اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ، آن لا ئن کے مطا بق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 12ستمبر کو اشروع ہونے والے چیمپئنزون ڈے کپ کے سلسلہ میں سیکورٹی سمیت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ، فتتاحی تقریب 12ستمبر کو منعقد ہوگی، تقریب میںملک کے بہترین کرکٹرز شرکت کریں گے، پہلے میچ میں مصباح الحق کی وولوز کا مقابلہ ثقلین مشتاق کی پینتھرز سے ہوگا ۔