
پٹرول کی قیمتوں میں انٹرنیشنل مارکیٹ کے ریٹس کے مطابق کمی کی جائے
بھاری بھر کم پٹرولیم لیوی کا کوئی جواز نہیں بنتا، آئی پی پیز معاہدوں میں کیپیسٹی چارجز ختم کئے جائیں، جماعت اسلامی کا مطالبہ
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 18 ستمبر 2024
19:38

(جاری ہے)
سپریم کورٹ کے حوالے سے آئینی ترمیم، پرائیویٹائزیشن، سودی نظام اور دبئی لیکس پر قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے قوم کو حقائق اور حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔
راولپنڈی معاہدہ کی 45روز کی مدت ختم ہونے میں پانچ دن رہ گئے، عملدرآمد نہ ہوا تو 23ستمبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔جماعت اسلامی کے پاس معاہدہ پر عملدرآمد کرانے کے لیے شٹرڈاؤن، پہیہ جام اور لانگ مارچ سمیت کئی آپشنز ہیں، حکومت کے پاس سوائے عوام کو ریلیف دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ 7 اکتوبر کو ہفتہ یکجہتی فلسطین منایا جائے گا۔ رواں ماہ ممبر شپ جاری رہے گی، عوام کا بھرپور رسپانس مل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اورامیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا کہ نیت ٹھیک ہوتو جاگیرداروں پر ٹیکس لگا کر، شرح سود کو ایک ڈیجٹ پر لا کر کے، آئی پی پیز معاہدوں میں کیپیسٹی چارجز ختم کرکے اور حکمران اپنی عیاشیاں اور مراعات کم کرکے اربوں روپے بچا کر عوام کو بجلی کی قیمتوں پرنصف سے زائد ریلیف دے سکتے ہیں۔بھاری بھر کم پٹرولیم لیوی کا کوئی جواز نہیں بنتا، پٹرول کی قیمتوں میں انٹرنیشنل مارکیٹ کے ریٹس کے مطابق کمی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو تباہ کرکے کہا جاتا ہے کہ انہیں بیچ دو، قومی اداروں کی فروخت نہیں ہونے دیں گے،تباہی کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے، ملک پرمسلط حکمران عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ فارم 47 سے آئے ہوئے لوگوں کی کوئی ساکھ نہیں، جماعت اسلامی نے قانونی امور اور پرائیویٹایزیشن کے عمل کی جانچ پڑتال کے لیے دو الگ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، حقائق جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کوبھی برائے فروخت کردیا گیا ہے13ہزار سکولوں کو پرائیویٹایز کیا جارہاہے، صوبائی حکومت کہتی ہے کہ مانیٹرنگ کریں گے،اگر ان میں مانیٹرنگ کی اہلیت ہوتی تو سکول تباہ نہ ہوتے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی مظالم کو ایک سال ہوجائے گا، حکومت سے کہیں گے کہ وہ خود ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کرے، تمام پارٹیوں اور طبقہ ہائے فکر سے بھی رابطے کریں گے، تمام پاکستانی ان ایام میں ہونے والی یکجہتی میں بھرپور شرکت کریں، اپنے گھروں، دفاتر وغیرہ سے باہر نکل کر فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ممبرشپ کمپین کو اوورسیز، خواتین اور مینارٹیز میں بھی بے پناہ پزیرائی مل رہی ہے،آج سے مہم کو مزید ایکیٹو کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ججز کے بارے میں پارٹیز سے وابستگی کا تاثر کسی صورت قائم نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیف جسٹس خود ہی وضاحت کردیں کہ وہ کسی آئینی ترمیم کی صورت میں بھی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے بلکہ عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے تو موجودہ بحران خودبخود ختم ہوجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
پاکستانی سعودی دفاعی معاہدہ: کس کا کردار کیا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.