Live Updates

پاکستان کا واحد اسلامی ایٹمی طاقت بننا کوئی حادثہ نہیں ، دشمن کی نظریں ہم پر لگی ہیں ، احسن اقبال

جمعرات 19 ستمبر 2024 23:05

پاکستان کا واحد اسلامی ایٹمی طاقت بننا کوئی حادثہ نہیں ، دشمن کی نظریں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2024ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا واحد اسلامی ایٹمی طاقت بننا کوئی حادثہ نہیں اس کے لئے کئی مشکلات اٹھائیں ۔ بلوچستان ملک کے ماتھے کا جھومر ہے کوئی اس کی طرف میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا ۔ اگر صوبہ پاکستان کا حصہ نہ ہوتا تو اس کا حشر افغانستان جیسا ہوتا ۔

میر ہزار خان مری پر لکھی گئی کتا ب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا بلوچستان کے بہادر فرزند میر ہزار خان مری پر کتاب لکھنا قابل ستائش ہے پاکستان ایک نظرئیے کی بنیاد پر بنا ہے ۔ نئی ریاست کو کو اپنی نشوونما میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ آج دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ۔ پاکستان دشمنوں کی نظر میں کھٹکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا واحد اسلامی ایٹمی طاقت بننا محض حادثہ نہیں اس کے لئے بری جدوجہد کرنا پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ محل و قوع کے اعتبار سے بلوچستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ پاکستان کا سٹریٹجک صوبہ ہے ۔ بلوچستان کا خطہ برطانوی دور میں ہی بڑی طاقتوں کی نظر میں کھٹکتا رہا ہے ۔ بھا رتی ایجنٹ کلبھوشن بلوچستان سے پکڑا گیا ۔ انہوں نے کہا بلوچستان پاکستان کے ماتھے کا وہ جھومر ہے جسے کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔

اگر یہ صوبہ پاکستان کا حصہ نہ ہوتا تو اس کا حال افغانستان جیسا ہوتا جہاں آگ اور خون کے دریا بہائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ بلوچستان میں تعلیم کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔ دو ہزار اٹھارہ کے بعد چار سال تک صرف بلوچستان نہیں پورے ملک میں ترقی ک ترقی کا پہیہ روک دیا گیا تھا ۔

دوہزار اٹھارہ میں بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے تھا جو پی ٹی آئی دور حکومت میں کم کر دیا گیا ۔ ہم نے ایک بار پھر پنجاب سے دگنا بجٹ بلوچستان کے لئے منظور کیا ہے ۔ آئندہ پندرہ سالوں میں بلوچستان خوشحال ترین صوبہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کون لوگ تھے جو بلوچستان کی شاہراہ کے دشمن تھے ۔ پر فریب نعروں سے بلو چستان کے نو جوانوں کو اکسایا جا رہا ہے ۔ کئی بار دشمن کی سازشوں کو نا کام بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی قرار دیا ہے ۔ صوبے کی ترقی کے لئے تمام تر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات