خاتم النبیین ﷺ کی توہین کرنے والوں کو سزا کی بجائے بیرون ملک بھیج دیا جاتا ہے ، شاداب رضا نقشبندی

اسلام وملک دشمن دہشتگرد ہمیں میلادمصطفی ﷺ منانے سے کسی طور بھی نہیں روک سکتے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعہ 20 ستمبر 2024 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی بالادستی اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،نبی کریم ﷺ کا ذکر اللہ وحدہ لاشریک نے بلند کیامسلمانوں کے دلوں سے حب رسول کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ،نبی کریم ﷺ کی شان میں ہرزہ سرائی کرنیوالوں کا انجام دنیا اور آخرت میں عبرتناک ہے ،ختم نبوت ﷺ ہمارا ریڈ زون ہے اس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،خاتم النبیین ﷺ کی توہین کرنے والوں کو سزا کی بجائے بیرون ملک بھیج دیا جاتا ہے ،عدالتوں کے توہین مذہب فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر عوام میں مایوسی پائی جارہی ہے ،ملک میں عدالتوں نے سزا یافتہ گستاخی کرنیوالوں کو آج تک پھانسی دے کر عبرت کا نشان نہیں بنایا ،سلمان رشدی ،آسیہ ملعونہ اور ایسے کئی گستاخ رسول ہیں جنہیں منطقی انجام تک پہنچانے کی بجائے بیرون ممالک بھیج دیا گیا ،ہیومن رائٹس کی تنظیموں نے سلمان رشدی اور آسیہ ملعونہ اور پاکستانی شہریوں کو شہید کرنیوالے ریمنڈ ڈیوس کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے آواز کیوں بلند نہیں کی ،گستاخ رسول کی فوری گرفتاری کیلئے سندھ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سہراتے ہیں ،پولیس سے مقابلہ کرنے والے گستاخ رسول کا ہلاک ہوناجو بویا یہ اس کا انجام ہے ،تاجدار ختم نبوت ﷺ کا میلاد تاقیامت مناتے رہینگے ،اسلام وملک دشمن دہشتگرد ہمیں میلادمصطفی ﷺ منانے سے کسی طور بھی نہیں روک سکتے ،قادیانیوں کی سوشل میڈیا پر اسلام دشمن سرگرمیوں کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ،شعائر اسلام کی توہین کرنیوالوں کو آئین کے مطابق سزائیں دی جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد ڈاکخانہ تاریخی عظیم الشان میلاد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب سربراہ محمد شاہد غوری ،نائب سربراہ بلال عباس قادری نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ ،محمد آفتاب قادری ،علامہ محمود قادری ،صاحبزادہ احمد رضا ،کراچی امیر محمد فرقان قادری ،نائب امیر فرحان راجپوت ،نائب امیر عارف منصوری اور کراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان وعلماء کرام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک کے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ،ملک کو معاشی طور پر مستحکم اور پائیدار امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے ،عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے وجلوس اور میلاد ریلیوں کی سیکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز،ایڈیشنل آئی جی کراچی ،کمشنر کراچی ،ڈپٹی کمشنرز کراچی ودیگر افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔