سوات، سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگرد سرغنہ سمیت 2 خوراج ہلاک

خارجی عطا اللہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردوں کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا اس نے 22 ستمبر 2024 کو سوات میں غیر ملکی معززین کے قافلے کو لے جانے والی پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا کرنے کا بھی ذمہ دار تھا، آئی ایس پی آر

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 5 اکتوبر 2024 10:58

سوات، سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگرد سرغنہ سمیت 2 خوراج ہلاک
سوات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05اکتوبر 2024) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع سوات کے علاقے چارباغ میں 4اور 5 اکتوبر کی درمیانی رات انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاءاللہ عرف مہران سمیت دو خوارجی مارے گئے جبکہ ایک خوارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن انٹیلی جنس کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی عطا اللہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردوں کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا اس نے 22 ستمبر 2024 کو سوات میں غیر ملکی معززین کے قافلے کو لے جانے والی پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا کرنے کا بھی ذمہ دار تھا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاءاللہ سمیت 2 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کیلئے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران 4 خارجی خود کش بمبار دہشت گردوں کو ہلاک کرکے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز مہمند پر حملے کی کوشش ناکام بناگئی دی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایاگیا تھا کہ 4 خارجیوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز مہمند پرحملے کی کوشش کی گئی تھی۔ چاروں خودکش بمبار مطلوبہ نقصان پہنچانے سے پہلے ہی مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں خارجیوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس سے قبل بھی سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں 25 خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 11 خوارج زخمی بھی ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیاتھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طپریشن میں خوارج کا سربراہ ابوذر عرف صدام بھی مارا گیا تھا۔