
چین کو یقین دہانی کے باوجود کراچی کا واقعہ ہوا جس پرافسوس ہے، وزیراعظم
چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات ہونے چائیں ، وفاق کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، آج ایک بار پھر ملک میں دھرنے جاری ہیں، پاکستان کی جڑیں کاٹنے کیلئے سازشیں کی گئیں، ان حالات میں کون سرمایہ کاری کرے گا، شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
فیصل علوی
منگل 8 اکتوبر 2024
14:25

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چینی سفارتخانے جاکر چینی انجینئرز کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔ چین حکام کو یقین دلایا کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔پی ٹی آئی نے ان معاملات کو بالکل سنجیدہ نہیں لیا، جہاں دھرنے اور جلاو گھیراو ہوگا وہاں کون آکر سرمایہ کاری کرے گا، ملک کی جڑیں کاٹنے کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں اور اس جتھے کو پاکستان کی ترقی منظور نہیں۔
ان کو یہ فکر کھا رہی ہے کہ معیشت سنبھل گئی تو ہمیں کون پوچھے گا۔چینی سفیر کو یقین دلایا کہ ہم نے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس ای او) کانفرنس کیلئے پوری طرح انتظامات کئے ہیں اور اس کی تفصیل ان سے شیئر کی، میں بار بار بتا چکا ہوں کہ کس طرح سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے ماضی کی طرح ایک بار پھر آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہماری بھرپور مدد کی جبکہ ابھی ملائیشیا کے وفد کا ایک کامیاب دورہ ہوا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کس طرح 15-2014 میں ڈی چوک پر دھرنا دیا گیا اور جو کچھ کیا گیا۔ آج پھر پاکستان کے خلاف دشمنوں اور گھس بیٹھیوں کے ناپاک عزائم کو دہرایا جا رہا ہے۔ 2014 کی سازش دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان کا اعلان ہوگیا لیکن اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس بات کا احساس نہیں کیا کہ چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے کتنا معاشی نقصان ہوگا۔ اس جتھے کو پاکستان کی ترقی منظور نہیں۔ ان کو یہ فکر کھا رہی ہے کہ معیشت سنبھل گئی تو ہمیں کون پوچھے گا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ملائیشیا کے وزیراعظم کا دورہ پاکستان بہت کامیاب رہا ہے۔ حلال گوشت اور چاولوں سے متعلق ملائیشیا نے کمٹمنٹ کا اظہار کیا، اب سعوی عرب کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرنے آرہا ہے۔ پاکستان کو ایس سی او کی بہت سالوں بعد مہمان نوازی کا موقع مل رہا ہے لیکن ایس سی او کے موقع پر چینی دوستوں کو ٹارگٹ کیا گیا تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات خراب کئے جائیں۔جس طرح چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا تھا اس طرح شنگھائی تعاون تنظیم کو ثبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیاجا رہا ہے۔اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت: پاکستانی شہریوں کو اٹاری بارڈر کے راستے واپسی کی اجازت میں توسیع
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سے رابط
-
بھارت نے پاکستانی شہریوں کو واہگہ کے راستے جانے کی اجازت دے دی
-
پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا جانے کی اجازت دے دی
-
فضائی راستے روزانہ صبح تین سے 11 بجے تک بند رہیں گے. سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 36 ارب کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا
-
بھارت نے فضائیہ کے اعلیٰ افسر کو برطرف کردیا
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں 3روپے 20 پیسے کمی کا اعلان
-
بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ہدایات پر دہشت گرد تنظیموں کے نام تبدیل کرنے کا انکشاف
-
القادر ٹرسٹ کیس عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل رواں سال نہیں ہوسکے گی
-
ہمارے مزدور قومی ترقی کے اصل محرک ہیں ،وزیر تجارت
-
مزدوروں کی فلاح و بہبود مضبوط اور روشن پاکستان کی ضمانت ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.