ْنئے چیف جسٹس کی تعیناتی کااعلان موجودہ چیف جسٹس کی رخصتی کیساتھ ہی ہوجائیگا،عرفان صدیقی

مولانافضل الرحمان، حکومت ، پیپلز پارٹی کے آئینی ترمیمی مسودوںمیں کوئی زیادہ تصادم نہیں ،چھوٹی موٹی تراش خراش ہونی ہے پی ٹی آئی والے 10سال بعد چینی وزیراعظم کے سامنے مظاہرے کرنا چاہتے ہیں آئیں سوبسم اللہ،لیگی سینئررہنماکاانٹرویو

اتوار 13 اکتوبر 2024 22:05

ْنئے چیف جسٹس کی تعیناتی کااعلان موجودہ چیف جسٹس کی رخصتی کیساتھ ہی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2024ء) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہاہے کہ نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کااعلان موجودہ چیف جسٹس کی رخصتی کیساتھ ہی ہوجائے گا،چیف جسٹس پر کوئی ڈیڈلاک نہیں،مولانافضل الرحمان، حکومت اور پیپلز پارٹی کے آئینی ترمیمی مسودوںمیں کوئی زیادہ تصادم نہیں ،چھوٹی موٹی تراش خراش ہونی ہے۔

نجی ٹی وی کے دیئے گئے ایک انٹرویومیں عرفان صدیقی نے واضح کیا کہ نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں،آئینی ترامیم پر کوئی عجلت نہیں ہوئی،یہ معاملہ کم از کم دو تین مہینے سے زیر بحث ہے،وکلا نے آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز دی ہیں،ہم نے وکلا کی تجاویز لوگوں کے ساتھ شیئر کی ہیں،18ویں ترمیم کے لیے 9ماہ لگے،ججوں کی تقریری سے متعلق 18ویں ترمیم کے اندر پورااسٹریکچر موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئینی ترمیم کسی ایک شخصیت کیلئے نہیں ہو رہی،آئینی ترمیم اصولی اور نظریاتی ہے،جن جماعتوں کے درمیان اتفاق کے امکانات تھے ان میں اتفاق ہو چکا ،کل کی میٹنگ بڑی نتیجہ خیز تھی ،میٹنگ میں مولانا، حکومت اور پیپلز پارٹی کے مسودے سامنے آئے،تینوں مسودے میں کوئی زیادہ تصادم نہیں چھوٹی موٹی تراش خراش ہونی ہے،پی ٹی آئی بالکل اسٹیک ہولڈر ہے لیکن اس چیز کو سنجیدہ نہیں لے رہی،پی ٹی آئی تینوں مسودے سامنے رکھے اور اپنی بھی تجاویز دیں۔

عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کو اکسا کر باہر لے کر آتی ہے،مائنس کوئی لیڈر نہیں ہوتا،زرداری جب جیل میں تھے تو پارٹی کی قیادت کوئی اور کرتا رہا،نوازشریف جیل میں رہے ہم لوگ پارٹی کے معاملات دیکھتے رہے،نوازشریف جب گرفتار ہوئے تو 3مہینے ہمیں پتہ بھی نہیں تھا کہ وہ کہاں ہیں،15اکتوبر کو ان کا نکل آنا کوئی نئی بات نہیں،کچھ دن پہلے بھی نکلے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 25سال میں انہوں نے احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں کیا،2014میں انہوں نے دھرنا دیکر چینی صدر کا دورہ روکا تھا،آج 10سال بعد وہ چینی وزیراعظم کے سامنے مظاہرے کرنا چاہتے ہیں آئیں سوبسم اللہ،اگر وہ پرامن احتجا ج کرنا چاہتے ہیں تو اجازت لیں اور متعین جگہ پراحتجاج کریں،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ میں 12اضلاع پھلانگ کر خیبر پختو نخوا پہنچا،ایک غریب پولیس والے کو قتل کر کے چلا گیا۔