
ایران ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سازشیں بند کرے، امریکہ کا انتباہ
امریکا کئی عشروں سے تہران کے معاملات میں مداخلت کرتا آیا ہی: ایران کا جوابی الزام
منگل 15 اکتوبر 2024 18:52
(جاری ہے)
ایران نے امریکی معاملات میں مداخلت کی تردید کی ہے۔ جواب میں تہران نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے کئی عشروں سے اس کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔ ایران نے اس سلسلے میں 1953 میں ایک وزیرِ اعظم کے خلاف بغاوت سے لے کر 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں اپنے فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت تک کے واقعات کا حوالہ دیا۔
ایران کے اس وقت کے اعلی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی عراق، لبنان، شام اور شرقِ اوسط کے دیگر مقامات پر امریکی سفارت کاروں اور مسلح افواج پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، یہ انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہونے کے بعد جنوری 2020 میں ٹرمپ نے امریکی فضائی حملے کا حکم دیا جس میں سلیمانی کو قتل کر دیا گیا۔ریپبلکن ٹرمپ 2020 کے انتخابات میں بائیڈن سے شکست کے بعد وائٹ ہاس میں واپسی کے خواہاں ہیں۔ ٹرمپ اب نائب صدر کملا ہیرس کے مقابلے پر پانچ نومبر کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم نے 24 ستمبر کو کہا کہ انہیں امریکی انٹیلی جنس حکام نے ایران سے مبینہ خطرے کے بارے میں بریفنگ دی۔وائٹ ہائوس نے کہا کہ امریکہ برسوں سے ٹرمپ کے خلاف ایرانی دھمکیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر تہران کسی بھی امریکی شہری پر حملہ کرے گا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان سیویٹ نے کہا، ہم اسے قومی اور ملکی سلامتی کا سب سے زیادہ ترجیحی معاملہ سمجھتے ہیں اور ایران کی ان ڈھٹائی والی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اگر ایران ہمارے شہریوں پر حملہ کرے گا بشمول وہ لوگ جو امریکہ کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں یا دے چکے ہیں تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا، متعلقہ ایجنسیاں خطرے کی تازہ معلومات کے ساتھ مسلسل اور فوری طور پر سابق صدر کی حفاظتی تفصیلات فراہم کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں صدر بائیڈن نے اپنی ہدایت کا اعادہ کیا ہے کہ سابق صدر کے لیے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے ریاست ہائے متحدہ کی خفیہ سروس کو جو ضروری وسائل، صلاحیت اور حفاظتی اقدام درکار ہیں، وہ اسے ملنے چاہئیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات کا غزہ میں 75 واں ایئر ڈراپ آپریشن مکمل
-
ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے منصوبے پر بریک لگا دی
-
بھارت، محبت میں گرفتار طالبعلم نے ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
-
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کائنات کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت کرلیا
-
یوکرین میں امریکی فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان
-
راہول گاندھی نے مودی کا جعلی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا
-
پیوٹن یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ
-
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان بیلا روس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے
-
وائٹ ہاؤس نےٹک ٹاک پرباضابطہ اکاؤنٹ لانچ کردیا
-
اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ دوبارہ چھڑسکتی ہے، ایران کا انتباہ
-
چیٹ جی پی ٹی سی لکھی گئی اسائنمنٹس پہچاننے کے لئے نیا ٹول تیار
-
غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کا خاتمہ ضروری ہے، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.