Live Updates

ملک زور زبردستی کے فیصلوں سے نہیں چلتا، حلیم عادل شیخ

جمعرات 17 اکتوبر 2024 22:57

ملک زور زبردستی کے فیصلوں سے نہیں چلتا، حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2024ء) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک زور زبردستی کے فیصلوں سے نہیں چلتا عوامی رائے کو اہمیت نہ دینے سے عوام کی دلوں میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔خان سے دشمنی میں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو ہی دائو پر لگا دیا ایک طرف مہنگائی کا طوفان ہے تو دوسری طرف ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے۔

عمران خان کے نظریہ سے خوفزدہ حکمران کس طرح ملک چلائیں گے۔حلیم عادل شیخ نے کہا دو ہفتوں سے بانی چیئرمین عمران خان سے کسی کی بھی ملاقات نہیں کرائی گئی، عمران خان سے فیملی کی ملاقات کرانے پر ڈی چوک احتجاج مئوخر کرایا گیا تھا لیکن حکومت نے ایک بار پھر دوکھا دیا۔ آئین پاکستان میں ترامیم کے لئے ہمارے اراکین کو ہراساں کیا جارہا ہے، کبھی کے دن تو کبھی کی راتیں بڑی ہوتی ہیں، عوامی اور انصاف کی حکمرانی بھی آنی ہے سب سے حساب ہوگا۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا ملک میں جاری فسطائیت کے خلاف 18 اکتوبر ملک گیر احتجاج ہوگا، سندھ کے تمام شہروں میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، آج 18 اکتوبر جمعہ کے دن ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے پوری قوم اور ہم سب عمران خان کی سلامتی کے حوالے سے پریشان ہیں اور اسی دوران حکمران آئینی ترامیم کرنا چاہ رہے ہیں، یہ لوگ آئین کو توڑنا اور عدلیہ کا کمزور کرنا چاہ رہے ہیں جس کے لئے ہمارے لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، بہنوں، بیٹیوں کو اغوا کیا جارہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ملک گیراحتجاج کے اعلان پر سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا ہم عمران خان کی رہائی، آئین کی بالادستی، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کے لے احتجاج کریں، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو جینا محال کر دیا ہے عوام پریشان ہے کراچی سے لیکر کشمور تک حیدرآباد سے گھوٹکی تک ہر ضلع میں مظاہرے ہونگے پر امن احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے ہم پر کیک کاٹنے پر بھی دہشتگردی کے پرچے کاٹے جاتے ہیں، انشاء اللہ آ سندھ بھرمیں پر امن بھرپوراحتجاج کریں گے۔#
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات