
امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے پشاور میں تعینات امارت اسلامی افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر سے افغان قونصلیٹ پشاور میں ملاقات
جمعرات 17 اکتوبر 2024 20:05
(جاری ہے)
سرحدی گزر گاہوں کی بندش اور سخت ویزہ پالیسی کے تحت دونوں ممالک کے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
عوام کی سہولت کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی اور سرحدی گزر گاہوں کو آمد و رفت اور تجارت کے لیے کھولنے اور بارڈر ٹریڈ کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امارت اسلامی کی حکومت کے قیام سے مثالی امن قائم ہوا ہے۔ اس وقت افغانستان کے حالات پاکستان سے بہت بہتر ہیں۔ پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں امن و امان کے لیے دونوں ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہم حکومت پاکستان سے بھی اپیل کریں گے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائے اور موجودہ امارت اسلامی کی حکومت کو تسلیم کرنے کا فی الفور اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ افغانستان کو عالمی اداروں میں کوئی نمائندگی نہیں دی جا رہی، ایک بڑے اسلامی ملک کو اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں میں نمائندگی سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے اور اس سے طرح طرح کے مطالبات بھی کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور اقوامِ عالم کو یہ دو رنگی چھوڑنی چاہیے۔ افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے پروفیسر محمد ابراہیم خان کے دورہ خیر سگالی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغانستان بھی پاکستان اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو امارت اسلامی بھی آگے بڑھ کر اس کو خوش آمدید کہے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، امارت اسلامی افغانستان مثالی امن کے بعد معاشی وزرعی ترقی کی طرف گامزن ہے، 35 صوبہ جات پر مشتمل ملک میں 27 وزراء سادگی و کفایت شعاری سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو فوج کے لاؤ لشکر کا مجاہدین نے اللہ تعالٰی کی مدد و نصرت اور جذبہ ایمانی سے مقابلہ کر کے بھاگنے پر مجبور کیا، اب بھی اللہ کے توکل سے ملک کی تعمیر و ترقی اور اغیار کی تمام سازشوں کو ناکام بناکر اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے جد و جہد جاری رہے گی۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے افغان قونصل جنرل کو جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی وساطت سے افغانستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.