
لاہور، طالبہ سے زیادتی کی جھوٹی خبر پھیلانے پرایف آئی اے نے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا
جمعہ 18 اکتوبر 2024 23:12
(جاری ہے)
جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ان میں نمایاں نام جمیل فاروقی، ایاز امیر، عمران ریاض خان، نعیم بخاری، سمیع ابراہیم، فرح اقرار، پی ٹی آئی کے کارکنان طیبہ راجا، احتشام علی عباسی، مصباح ایڈووکیٹ، فیصل شہزاد، فرید شہزاد، مقدس فاروق اعوان، شاکر محمود اعوان، صدام ترین، احمد بوبک، عبداللہ وڑائچ، میاں عمر ایڈووکیٹ، حسیب احمد، سید خلیق الرحمن، چوہدری اخلاص گجر، ملک گل نواز سویا وغیرہ شامل ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ جب ایف آئی اے کی ٹیموں نے ایف آئی آر میں نامزد زیادہ تر سینئر صحافیوں کے مقامات کا پتا لگانے کے بعد چھاپے مارے تو یہ نامزد افراد یا تو چھپ گئے یا خیبر پختونخوا فرار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے ان صحافیوں کے نئے اور تیزی سے تبدیل ہونے والے مقامات کے بارے میں اپ ڈیٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔پنجاب کالج فار ویمن (گلبرگ) کی پرنسپل سعدیہ یوسف کی شکایت پر ایف آئی اے (لاہور) کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کی گئی انکوائری کی روشنی میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے بیرون ملک سے سوشل میڈیا اکائونٹس چلانے والے ملزمان کے ریڈ وارنٹ حاصل کرنے کے لیے دیگر تمام آپشنز بھی استعمال کر رہی ہے، ہم فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی خط لکھیں گے تاکہ جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے میں ملوث اکائونٹ ہولڈرز کے خلاف مزید کارروائی شروع کی جائے۔دوسری جانب، پرنسپل سعدیہ یوسف نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ اس سوشل میڈیا مہم نے احتجاج کو بڑھاوا دیا، سوشل میڈیا پر اکسانے کے بعد ایک پرتشدد ہجوم نے گلبرگ میں ہمارے کیمپس پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گلبرگ کیمپس کے وائس پرنسپل نے کالج کے اوقات کے دوران کچھ طالب علموں کو بغیر اجازت دیگر طلبہ اور عملے کی ویڈیوز بناتے T ہوئے دیکھا، پھر جلد ہی ایک پرتشدد ہجوم نے ہمارے عملے پر حملہ کرنا شروع کر دیا اور عمارت کو بری طرح نقصان پہنچانا شروع کر دیا، مزید کہا کہ سوشل میڈیا مہم کی وجہ سے یہ احتجاج صوبے کے دیگر شہروں میں پھیل گیا۔ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم ونگ کی رپورٹس میں 38 سینئر صحافیوں، وکلا اور ٹک ٹاکرز کے سوشل میڈیا اکائونٹس کا انکشاف ہوا، جو پنجاب گروپ آف کالجز کے خلاف مبینہ جعلی پروپیگنڈے کی خبریں شیئر کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ یہ صارفین ادارے کو بدنام کرنے اور لوگوں کو پر تشدد احتجاج کے لیے اکسانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پی ایم اے کا ضروری ادویات کی غیر معمولی اور شدید قلت پر تشویش کا اظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر چنیوٹ میں دریائے چناب کے کنارے حفاظتی اقدامات مزید سخت
-
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈیمز کا بننا ناگزیر ہے ‘ گورنر پنجاب
-
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا شاہدرہ اورمولن وال کا دورہ ، سیلابی صورتحال اورریلیف سرگرمیوں کا جائزہ
-
سرکاری حج اسکیم ،عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب45 کروڑ روپے جمع کرادیئے
-
ورکرز ویلفئر بورڈ کے تحت صوبے کے مختلف کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو مفت حج پر بھیجنے کے لیے قرعہ اندازی
-
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارتڈ یپارٹمنٹل پرو موشن بورڈ کا اجلاس
-
2022 کا سیلاب ، وزیرخزانہ نے عالمی فنڈنگ کے حصول کیلئے قابلِ عمل منصوبہ پیش نہ کیے جانے کا اعتراف کرلیا
-
بی آئی ایس پی فنڈز سے غیرمستحق سرکاری ملازمین کو رقوم دینے کا انکشاف
-
راولپنڈی،10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
-
ْمولانا فضل الرحمان کا جے یو آئی مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی وفات پر اظہار افسوس
-
بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.