جو گڑھا کسی کیلئے کھودا جاتا ہے خود ہی اس میں گرتے ہیں،اعظم نذیر تارڑ

جمعہ 1 نومبر 2024 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2024ء) قومی اسمبلی کے اجلاس وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی اراکین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے سے متعلق سوال کا جواب دینے ہوئے کہا کہ اگر کسی کی ضمانت ہوچکی ہے تو اس کو دیکھا جائے گا جو گڑھا کسی کیلئے کھودا جاتا ہے خود ہی اس میں گرتے ہیں اس روایت کو مل جل کر ختم کرنا پڑے گا ،میثاق جمہوریت کے بعد حالات بہت بہتر ہوگئے تھے ان سوالوں کے جواب رانا ثناء اللہ مریم نواز، شہباز شریف، آصف زرداری اور فریال تالپور سے لیں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے حوالے سے نظرثانی ہوتی ہے پورے دعوے سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ نظرثانی کا معاملہ آئین اور قانون کے مطابق دیکھتے ہیں آپ کی جتنی لسٹ ہے اس کی سکروٹنی کرکے دے دیں گے اگر پہلے سے بتاتے تو سکروٹنی کرکے آتا اور یہاں بتا دیتا اگر کسی کی ضمانت ہوچکی ہے تو اس کو دیکھا جائے گا جو کڑھا کسی کیلئے کھودا جاتا ہے خود ہی اس میں گرتے ہیں اس روایت کو مل جل کر ختم کرنا پڑے گا میثاق جمہوریت کے بعد حالات بہت بہتر ہوگئے تھے ان سوالوں کے جواب رانا ثنائ اللہ مریم نواز، شہباز شریف، آصف زرداری اور فریال تالپور سے لیں کچھ لائنوں کی نظرثانی دخراست فائل کریں تاکہ معاملہ دیکھا جائیاجلاس میں بزنس ڈیٹا اینالسس اور دیگر کورسز بنولینٹ فنڈ کے سکیم میں شامل نہ کرنے کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ اس معاملے کو بھیج دیا گیا ہے خود اس کو دیکھوں گا ٹرسٹیز کے بورڈ میں یہ معاملہ جاچکا ہے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کل ہم اڈیالہ جیل گئے لیکن ہماری توہین کی گئی وہاں پر ہمیں کہا گیا کہ سیاسی بات نہیں کریں گے ہم نے کہا کہ کیا ہم بانی پی ٹی آئی سے موسم پہ بات کریں گے یہ ہماری نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی توہین کی مریم نواز نے بھارتی پنجاب سے مل کر بات کرنے کی بات کی وزیر خیبرپختونخوا نے جب بات کی تو شور مچایا گیا جس طرح مریم نواز نے بات کی اسی طرح علی امین گنڈا پور نے بھی بات کی قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دی۔