Live Updates

2025 ء تک ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ عظمی کاردار

ہفتہ 2 نومبر 2024 15:00

2025 ء تک ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ عظمی کاردار
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2024ء) وزیر اعلی پنجاب کی سپیشل اسسٹنٹ برائے پولیو عظمی کاردار نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے، پاکستان کو پولیو فری کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے،ملک کو پولیو فری کرنے تک کام جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں اپنے دورہ ملتان کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

عظمی کاردار نے کہا کہ رواں سال ستمبر سے قبل ملتان میں پولیو کا ایک سیمپل پازیٹیو تھا، لیکن اب شہر اولیا میں پولیو فری کا حدف تقریبا مکمل ہو گیا ہے،ملتان کے لوگوں نے پولیو ٹیموں سے تعاون کیا اور یہ ممکن ہوا۔سپیشل اسسٹنٹ برائے پولیو نے کہا کہدنیا میں پاکستان اور افغانستان صرف دو ممالک ہیں جہاں پولیو ہے،پنجاب میں صرف تین اضلاع متاثر تھے لیکن اب تیرہ اضلاع متاثر ہیں،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صوبہ سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پولیو کے کل 45 کیسز ہیں،جن میں 22 بلوچستان،سندھ میں گیارہ جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک پولیو کیس ہے،پولیو کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گئی، 2025 تک ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔عظمی کاردار نے کہا کہ پولیو کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان رابطے میں ہیں،افغانستان میں پولیو مہم اتنی موثر نہیں ہے جتنی ہمارے ملک میں ہے،بیرونی ممالک سے جو وائرس پاکستان آ رہا ہے اس کو ختم کرنا ہے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات