والئی ریاست نواب علی مرتضیٰ خانجی کی سرپرستی یوم سقوط جوناگڑھ کے موقع احتجاجی جلسہ

پیر 11 نومبر 2024 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2024ء) جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے زیر اہتمام 9نومبر 2024 کوجوناگڑھ ہاؤس میں والئی ریاست نواب علی مرتضیٰ خانجی کی سرپرستی اور جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدر اقبال ساند کی قیادت میں یوم سقوط جوناگڑھ کے موقع پر ایک عظیم احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ میں جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی 85 ممبر جماعتوں کے عہدیداران اور نمائنددگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جلسہ کی تقریب میں حکومتی، سیاسی، مذہبی اور دیگر شعبہ جات کی اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں سینیٹر و مشیر وزیراعلی سندھ وقار مہدی، پرائم منسٹر کوآرڈینیٹر یوتھ پروگرام سندھ فہاد شفیق، مشیر وزیراعلی سندھ عثمان ہنگورا، پی پی کے ممبر صوبائی اسمبلی آصف موسیٰ، ایم کیو ایم کے صوبائی اسمبلی ممبر فہیم پٹنی، جماعت اسلامی کے سینئر رہنما محمد حسین محنتی، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر ندیم اعوان، ایم کیو ایم کے ریحان ہاشمی،کراچی نوجوانان تحریک کے سربراہ فیضان حسین،بشیر منشی،نائب دیوان معین خان اور اے ڈی سی عقیل خان شامل تھے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے خطابات میں بھارتی تسلط کے خلاف آواز اٹھائی اور جوناگڑھ کی آزادی کو پاکستان کے مکمل ایجنڈے کا حصہ قرار دیا۔ جوناگڑھ کے عوام کے حقوق کی بحالی اور نواب صاحب کی مراعات کے تحفظ کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔ اس موقع پر نواب علی مرتضیٰ خانجی کی سرکاری دستاربندی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدر اقبال ساند اور سیکرٹری جنرل قاضی مصطفی نے اپنی تقاریر میں عندیہ دیا کہ مستقبل میں جوناگڑھ کے حقوق کی جدوجہد کو مزید وسیع کیا جائے گا اور اس تحریک میں تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کی جائے گی۔

اس جدوجہد کو کراچی کے بڑے سیاسی میدانوں میں عوامی طاقت کے مظاہرے کے طور پر پیش کیا جائے گاجہاں تمام سیاسی جماعتیں جوناگڑھ کے کاز پر ہمارا ساتھ دیں گی۔جلسے کی میزبانی جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل قاضی مصطفی نے کیاور معززین کا استقبال مرکزی عہدیداران ستار ترک، یوسف شیخ، بشیر قریشی، حنیف جونیجو، فاروق شیخ،عامر الامین عرب، ایاز منشی، سعید کھوکھر، حفیظ بلوچ، محمد علی، امان ملک، وسیم، محمد عمران، اعجاز زہری اور جنید شیخ شامل تھے۔ ورکنگ کمیٹی کے ممبران نے انتظامی معاملات کو بحسن و خوبی انجام دیا، جن میں ڈپٹی چیف فائز تھیم،راشد عرب،صمد میر،عدنان یافائی کا اہم کردار تھا۔جبکہ سعاد رضا ترک نے دبنگ ولولہ انگیز کمپئرنگ کی ۔