کے پی میں ایک حکومت بشریٰ بی بی اور دوسری علی امین چلا رہے ہیں،گورنر کے پی

صوبے میں وزیروں کی تعداد مقررہ حد سے بڑھ گئی ہے، کے پی حکومت کو ایک وزیر ڈی نوٹیفائی کرنا ہوگا،فیصل کریم

بدھ 13 نومبر 2024 16:49

کے پی میں ایک حکومت بشریٰ بی بی اور دوسری علی امین چلا رہے ہیں،گورنر ..
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2024ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت ایک حکومت بشریٰ بی بی اور دوسری وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امیر حیدر خان ہوتی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیس کی قربانیوں کو مانتے ہیں لیکن فوج صوبے سے چلی گئی تو امن کا قیام مشکل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ امن و امان کی صورت حال پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے، صوبے میں وزیروں کی تعداد مقررہ حد سے بڑھ گئی ہے، کے پی حکومت کو ایک وزیر ڈی نوٹیفائی کرنا ہوگا۔گورنر کے پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت ایک حکومت بشریٰ بی بی اور دوسری وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور چلا رہے ہیں۔