پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس 30 نومبر کو لاہور میں منایا جائیگا

جمعرات 21 نومبر 2024 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2024ء) صوبائی دارالحکومت میں یوم تاسیس 30نومبر کو صلی پارک، پانی والا تالاب، رنگ محل نزد شاہی قلعہ کے مقام پر منایا جائیگا۔ یہ فیصلہ پی پی لاہور ڈویژن کی موبلائزیشن کمیٹی کے نوید چودھری کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے یوم تاسیس کی جگہ کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں فیصل میر،میاں ایوب،عاطف رفیق چودھری،عارف خان،چودھری ریاض،عمر مصباح،انجم بٹ،زاہد ذوالفقار،امجد جٹ،بشارت صدیقی،ڈاکٹر رفیق شریک تھے۔ شرکاء نے یوم تاسیس کا پروگرام گورنر ہاوس،ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون، ناصر باغ،لبرٹی چوک،بلاول پارک رائیونڈ روڈ،باب پاکستان، موچی گیٹ،ہمدرد چوک،پانی والا تالاب، میں رکھنے کی تجاویز دی تھیں۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی ہدایت پر یوم تاسیس کامیاب بنانے کیلیے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر مشتمل 14رابطہ کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ 1 کی رابطہ کمیٹی این اے 117کیکوآرڈینیٹر: سید آصف ہاشمی،ممبران: رانا افتخار، فراز ہاشمی،رابطہ کمیٹی این اے 118کیکوآرڈینیٹر: شاہد عباس،ممبران: عامر نصیر بٹ، خواجہ عبد الرحمن ،رابطہ کمیٹی این اے 119کیکوآرڈینیٹر: حاجی عزیز الرحمن چن،ممبران: مرزا ادریس، وقاص احمد،لاہور ڈسٹرکٹ 2 کی رابطہ کمیٹی این اے 121کیکوآرڈینیٹر: افتخار شاہد ،ممبران: احمد حصیص شاہد،رابطہ کمیٹی این اے 128کے کوآرڈینیٹر: عدیل غلام محی الدین،ممبران: محمد اکرم رانا،رابطہ کمیٹی این اے 129 کے کوآرڈینیٹر: اورنگزیب شفیع برکی،ممبران: عمران داؤد، آصف محمود ناگرہ،رابطہ کمیٹی این اے 130کے کوآرڈینیٹر: اقبال احمد خان،ممبران: شاہد عباس کاظمی، محمد امیر حمزہ،لاہور ڈسٹرکٹ 3 کی رابطہ کمیٹی این اے 120کیکوآرڈینیٹر: منیر احمد ڈگرا،ممبران: سفیان خالد گھرکی،رابطہ کمیٹی این اے 122کیکوآرڈینیٹر: چوہدری عاطف رفیق،ممبران: چوہدری عدنان گورسی،میاں رمضان،رابطہ کمیٹی این اے 123کیکوآرڈینیٹر: محمد ضیائ الحق ،ممبران: غلام مصطفی، رابطہ کمیٹی این اے 127کیکوآرڈینیٹر: میاں عمر مصباح،ممبران: میاں مصباح الرحمان، فیصل میر، منظر عباس کھوکھر،لاہور ڈسٹرکٹ 4کیرابطہ کمیٹی این اے 124 کے کوآرڈینیٹر: فہیم ٹھاکر،ممبران: سید عمر شریف ںخاری، محمد فیاض بھٹی، رابطہ کمیٹی این اے 125کے کوآرڈینیٹر: چوہدری عبدالغفور خان،ممبران: رانا جمیل منج، صفدر دلشاد ،رابطہ کمیٹی این اے 126کیکوآرڈینیٹر: امجد علی جٹ،ممبران: سید حسن رضا زیدی، طارق سعید ہیں۔

جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ یہ رابطہ کمیٹیاں اپنی ضلعی تنظیم اور زونل تنظیموں کے ساتھ رابطے اور مشاورت سے چلیں گی،تمام رابطہ کمیٹیاں اپنے اپنے حلقوں میں 26 سے 30 نومبر تک کیمپ لگائیں گے۔اںہوں نے کہا ک ہر حلقہ میں ایک کیمپ ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی اور ایک ایک کیمپ ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی لگائیں گے اوراپنے اپنے حلقوں میں موبلائزیشن کرنے اور میڈیا کمپین کی ذمہ داری نبھائیں گی۔حسن مرتضی نے مذید کہا کہ یہ کمیٹیاں اپنی تمام سرگرمیوں کی رپورٹ لاھور ڈویڑن کی موبلائزیشن کمیٹی کو ارسال کریں گی۔