علامہ خادم حسین رضوی کی برسی کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں

فلسطینی مسلمانوں،ملک و قوم،شہدائے ناموس رسالتﷺ و پاکستان اور ملکی ترقی و خو شحالی کی دعا

جمعرات 21 نومبر 2024 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2024ء) بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی چوتھی برسی کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں، تقریبات کے دوران زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مزار پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی۔تقریبات فلسطینی مسلمانوں، شہدائے ناموس رسالتﷺ، ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی اور خطے میں امن و عافیت کی دعائو ں کے ساتھ اختتام پذیرہوئیں ۔

تیسرے روز لبیک یااقصی و شہدائے ناموس رسالتﷺ کانفرنس سے امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی،صاحبزادہ انس حسین رضوی،نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ، سرپرست اعلی قاضی محمود اعوان، مرکزی ناظم اعلی علامہ غلام غوث بغدادی، مرکزی نائب ناظم اعلی مفتی محمد عمیر الازھری، شمالی پنجاب کے امیر پیر سید عنا یت الحق شاہ، صوبہ خیبر پختون خواہ کہ امیر ڈاکٹر محمد شفیق امینی، تحریک لبیک آزاد کشمیر کہ امیر علامہ عبدالغفور تابانی،صوبہ سندھ کہ امیر صوفی محمد یحیی قادری،صوبہ بلوچستان کہ امیر مفتی محمد وزیر احمد رضوی، مرکزی لیگل ایڈوائزررضوان احمد سیفی، سجاد احمد سیفی، مفتی محمد قاسم فخری و دیگرمرکزی مجلس شوری کے اراکین اور وطن عزیز کی نامور مذہبی و سیاسی شخصیات نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اختتام پرحافظ سعد حسین رضوی نے خصوصی دعا بھی کروائی۔