
شاہین آفریدی کو کپتان بنانے کے حق میں نہیں تھا، شاہد آفریدی
بابر کے بعد بہترین چوائس رضوان ہی تھے، جب شاہین کو بنادیا گیا تو ایک سیریز کے بعد ہٹانا غلط تھا ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ چیئرمین کے ساتھ سب کچھ ہی بدل جاتا ہے‘کراچی میں گفتگو
اتوار 8 دسمبر 2024 12:05
(جاری ہے)
سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ شاہین کے بارے میں ہر کسی نے تعریف کی تھی، بیٹی کے رشتے کے وقت انکوائری تو ضرور ہوتی ہے، ابھی خود کو نانا نہیں مانتا جب پانچویں بیٹی کی شادی ہوگی تو پھر نانا مانوں گا۔
شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن وہ ضائع بھی تیزی سے ہوتا ہے، کراچی میں سیمنٹ وکٹ کی کرکٹ ختم نہیں ہونی چاہیے تھی، اس سے بیٹسمین نکلا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ صائم ایوب تینوں فارمیٹس میں پاکستاں کا ٹاپ پرفارمر بن سکتا ہے، پلیئرز کو سوشل میڈیا نہیں اس کی پرفارمنس کرکٹ کھلاتی ہے، عامر جمال پاکستاں کیلئے عبدالرزاق والا کردار ادا کرسکتا ہے۔شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے خلاف مضبوط پوزیشن لینے کیلئے آپ کو اپنے پیروں پر بھی کھڑا ہونا پڑے گا، آئی سی سی کو دیکھنا ہے کہ اس نے سب کو کرکٹ کھلانا یا پیسے کو دیکھنا، اس وقت چیمپئنز ٹرافی پر جو پوزیشن ہے وہ ٹھیک ہے، اگر بھارت نہیں آتا تو ہمیں بھی وہاں نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمر صرف ایک ہندسہ ہے، یہ نہ سوچیں کہ بس اب عمر ہوگئی ہے، جب کے پی سے کراچی آئے تو بہت اچھا ماحول ملا، کراچی کی ترقی میں اردو بولنے والوں کا بڑا اہم کردار رہا، خوابوں کی تعبیر کیلئے خود پر اور اللّٰہ پر بھروسہ ہونا اہم ہے، جب مشتاق احمد انجرڈ ہوئے تو مجھے موقع ملا تھا، وسیم اکرم اور وقار یونس کو نیٹس پر میری بیٹنگ پسند آئی، میری ہمیشہ خواہش تھی کہ کرکٹ کھیلوں یا آرمی میں جاؤں۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ عمران خان کو دیکھ کر ہی کرکٹ شروع کی، عمران خان نہیں ہوتے تو میں کرکٹر ہی نہیں بنتا، پہلے فاسٹ بولنگ کی تو پتہ چلا بٹہ کرتا ہوں پھر اسپن بولنگ شروع کی، جو ریکارڈ ساز اننگز کھیلی اس میں کچھ سوچ کر نہیں کھیلا تھا، بہتری کیلئے سب سے اہم بات اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا ہے، کچھ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا تھاکہ میں ٹیم میں کیوں ہوں۔سابق کپتان نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا مجھے پہلے سے معلوم ہوگیا تھا، میری بات پر کسی نے ایکشن نہیں لیا تھا، جو ملک کے ساتھ برا کرتا اس کے ساتھ برا ہی ہونا ہوتا ہے، بال چبانے والی اور پچ رگڑنے والے کام نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن اس وقت جیت کی کوشش میں ایسا کر بیٹھا،جب کوچز فرعون ٹائپ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے۔سونالی باندرے سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے مسکرا کر کہا اس کو ڈیلیٹ کر دیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
لاہور قلندر نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو بری طرح روند ڈالا
-
آخری اوورز میں چھکے چوکوں کی برسات
-
پی ایس ایل کا 19 واں میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت لیا
-
بنگلہ دیش کیخلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان
-
علی ترین نے ایک مرتبہ پھر ’’پی ایس ایل‘‘کے مستقبل پر سوال اٹھادیا
-
کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے
-
سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز
-
فٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا
-
لاہور، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ایک اہم سنگ میل ، 300 میچز مکمل ہوگئے
-
اظہر محمود نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کر دی
-
مجھ سے زیادہ کسی نے اپنی بیٹنگ پوزیشن کی قربانی نہیں دی، بابر اعظم کا دعویٰ
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.