بلاول بھٹو کی ہدایت پر صوبے بھر میں غربت مکائو پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ

سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ منصوبہ بندی وترقیات اور غربت کے خاتمے کے پیپلز پاورٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے دستخط کی تقریب سے خطاب یورپی یونین غربت مکائو پروگرام کو سپورٹ کررہی ہے کامیاب پروگرام کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع میں کام کو وسیع کیا جائے گا

پیر 9 دسمبر 2024 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2024ء) وزیر توانائی،منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے بھر میں غربت مکائو پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے یہ بات انہوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ منصوبہ بندی وترقیات اور غربت کے خاتمے کے پیپلز پاورٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی معاہدے کے تحت شہید بینظیرآباد،نوشہروفیروز،حیدرآباد اور کراچی کی مختلف یونین کونسلز میں کام کیا جائے گا معاہدے پر حکومت سندھ کی جانب سے سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات نے دستخط کیے ناصر شاہ نے کہاکہ یورپی یونین غربت مکائو پروگرام کو سپورٹ کررہی ہے کامیاب پروگرام کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع میں کام کو وسیع کیا جائے گا غربت مکا کے کامیاب پروگرام کی کامیابی کے بعد نوشہروفیروز،شہیدبینظیرآباد،حیدرآباد اور کراچی کے مختلف اضلاع میں پروگرام شروع کرنے کا معاہدہ ہوا ہے ناصر شاہ نے کہاکہ سندھ میں غربت کے خاتمے کے لیے ک پروگرام جاری ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت کے غربت مکا پروگرام کو دیکھ کر دیگر صوبے بھی اس کی تقلید کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ غربت مکا پروگرام میں بطور خاص خواتین کو ترجیحی دی گ ہے سیلاب میں گرنے والے گھروں کی دوبارہ تعمیر صرف سندھ حکومت نے کی ہے اور اس کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سولر پروگرام کامیابی سے جاری ہے دو لاکھ سے زاد گھروں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جارہا ہے ناصر شاہ نے کہا کہ صوبے میں سولر پارک کی تکمیل میں کم از کم تین سال کا عرصہ لگے گا ایک سوال کے جواب میں ناصر شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے قابل اعتماد دوست ہیں چیرمین بلاول بھٹو ان کے ساتھ رابطے میں ہیں تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے اگر بل میں کو تبدیلی وغیرہ ہوگی تو اس کو بھی دیکھا جائے گا ہم پرامید ہیں مولانا صاحب اس طرح کا ایکشن نہیں کریں گے جس طرح سے ایک انتشاری ٹولہ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آ ایک انتشاری ٹولہ ہے ان کی سوچ سیاسی نہیں ہے ناصر شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے کی پہلی ترجیح صوبے میں امن و امان کی بحالی ہونی چاہیے پارہ چنار میں اب جرگے کیے جارہے ہیں جب بہت سی قیمتی جانیں ضاع ہو گ ملک اس وقت بہتری کی جانب جارہا ہے مہنگا کی شرح جس تیزی سے بڑھ رہی تھی اس میں کمی واقع ہو ہے۔