وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اپنی انتھک کوششوں سے عوام کو ہرممکن ریلیف پہنچانے میں مصروف ہیں،حاجی محمد اکرم انصاری

بدھ 25 دسمبر 2024 13:52

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2024ء)مسلم لیگ (ن )میاں نواز شریف کے ویڑن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے‘ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اپنی انتھک کوششوں سے وفاق اور پنجاب کے عوام کو ہرممکن ریلیف پہنچانے میں مصروف ہیں‘ مسلم لیگ (ن) کا مشن عوامی خدمت ہے‘ ہم نے الیکشن مہم میں جتنے وعدے کئے تھے ایک ایک کر کے پورے کر رہے ہیں اور عوامی امنگوں پر پورا اتر رہے ہیں‘ فیصل آباد میں جتنے بھی بڑے بڑے پروجیکٹ لگے ہیں سب مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لگائے ہیں‘ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں ملک کا ستیاناس کر دیا تھا‘ مہنگائی کا تحفہ بھی ہمیںپی ٹی آئی حکومت دے کر گئی ہے عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں‘ این اے 103 کے عوام نے جس شخص کو ووٹ دیکر کامیاب کروایا تھا اس نے پلٹ کر حلقے کی طرف نہیں دیکھا اور ہم الیکشن ہار کر بھی عوامی مسائل کے حل میں مصروف ہیں‘ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر حاجی محمد اکرم انصاری نے نابھہ روڈ غلام محمد آبادکی افتتاحی تقریب کے شرکائ سے کیا‘ افتتاحی تقریب کا اہتمام امیدوار چیئرمین سی سی 141 ارسلان عارف ملک اور ان کے ساتھیوں نے کیا تھا‘ افتتاحی تقریب میں سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام‘ عمر خان‘ افتحار اکرم انصاری‘ یوتھ ونگ کے سٹی صدر عاطف کسانہ‘ ڈاکٹر شیخ یوسف‘ کے علاوہ سی سی 141 کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی‘ ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام‘ عمر خان‘ افتحار اکرم انصاری‘ یوتھ ونگ کے سٹی صدر عاطف کسانہ نے کہا کہ نابھہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا مگر کسی عوامی نمائندے کو توفیق نہیں ہوتی کہ اس روڈ کی تعمیر کروا کر عوام سے دعائیں لے‘ یہ کارنامہ بھی مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آیا ہے‘ انشائ اللہ این اے 103 کی یونین کونسلوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز لئے جا رہے ہیں اور جلد تمام یونین کونسلوں میں ہنگامی بنیادوں پر ڈویلپمنٹ کے کام شروع ہوں گے‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان تقریب امیدوار چیئرمین سی سی 141 ارسلان عارف ملک نے کہا کہ سی سی 141 کے لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں اور ہم ان سے محبت کرتے ہیں‘ ہم عوام کا پیسہ عوام پر لگا رہے ہیں ہم کوئی احسان نہیں کر رہے‘ ہم حاجی محمد اکرم انصاری کے مشکور ہیں جنہوں نے سی سی 141 کے لوگوں کی مشکلات کو جانتے ہوئے نابھہ روڈ کی تعمیر شروع کروائی‘ہم وعدہ کرتے ہیں گذشتہ الیکشن میں ہم سے جو کوتاہیاں ہوئی تھی اس مرتبہ ان کا ازالہ کریں گے اور حاجی محمد انصاری کو ریکارڈ لیڈ سے جتوائیں گے تاکہ حلقے کے ترقیاتی کام اسی طرح پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں