بے نظیر بھٹو شہید نے ہمیشہ جمہوریت،مفاہمت اور آئین کی بالادستی کی بات کی، سابق وزیراعلی

جمعہ 27 دسمبر 2024 23:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2024ء) سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ہمیشہ جمہوریت، مکالمہ، مفاہمت اور آئین کی بالادستی کی بات کی۔ جمعہ کو بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمہوری روایات کی پاسداری، جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف جدوجہد میں ہمارے اکابرین کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کےلیے ان کی سیاسی بصیرت اور مفاہمتی سوچ کی بہترین مثال "میثاقِ جمہوریت" ہے، جہاں انہوں نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر جمہوریت اور آئین کے استحکام کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے سینکڑوں کارکنان اور رہنماؤں کی قربانیاں دیں۔ ہمیں فخر ہے کہ دونوں جماعتیں آج بھی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کےلیے یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہیں۔\378