Live Updates

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پہاڑی سے گر کر زخمی‘ ہسپتال منتقل

جمائما گولڈ سمتھ نئے سال کا جشن منانے اور چھٹیاں گزارنے کے لیے ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی ہوئی تھیں

Sajid Ali ساجد علی منگل 7 جنوری 2025 12:30

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پہاڑی سے گر کر زخمی‘ ہسپتال منتقل
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جنوری2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئیں جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نئے سال کا جشن منانے اور چھٹیاں گزارنے کے لیے ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی ہوئی تھیں جہاں ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا، جمائما گولڈ سمتھ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہوئیں، وہ کیپ ٹاؤن میں لائن ہیڈ نامی پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کی مہم کے دوران پھسل گئیں، جس کے بعد جمائما گولڈ سمتھ کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہان انہیں طبی امداد دی گئی۔

                                                                              
بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے جمائما کی حالت اب مستحکم بتائی ہے، تاہم اس حادثے کے باعث جمائما کے پاؤں اور ٹخنوں پر چوٹیں آئیں، 50 سالہ جمائما نے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہیں وہیل چیئر پر اپنے زخمی پاؤں اور ٹخنے پر خصوصی بوٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل جمائما 2022ء میں لندن میں اسکئینگ کرتے ہوئے زخمی ہوئی تھیں، اس حادثے میں ان کی ناک اور بائیں آنکھ کے نچلے حصے پر زخم آئے تھے۔            

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات