عوامی نیشنل پارٹی نے باچا خان اور خان عبدالولی خان کی برسیوں کی مناسبت سے تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 7 جنوری 2025 23:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2025ء) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے باچا خان کی 37ویں اور خان عبدالولی خان کی 19ویں برسی کی مناسبت سے تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اے این پی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق افتتاحی تقریب 20 جنوری کو باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوگی۔ مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان صبح 11 بجے تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں ننگیالے پختون کے سالاران سلامی پیش کرینگے۔ تقریب میں صوبائی صدر میاں افتخار حسین سمیت دیگر مرکزی و صوبائی ذمہ داران بھی شریک ہوں گے۔ تقریب میں باچا خان ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام شائع نئی کتابوں کی رونمائی بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں آرٹ، کتابوں، مقامی مصنوعات اور مختلف دیگر سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں نامور شعراء شرکت کرینگے۔

21 جنوری سے 19 فروری تک صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 21 جنوری کو صوابی میں جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں سابق وزيراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی شرکت کرینگے۔ 29 جنوری کو ضلع خیبر کے زیراہتمام جلسے میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان شریک ہوں گے۔ 30 جنوری کو ہری پور میں جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں امیر حیدر خان ہوتی شریک ہوں گے۔

31 جنوری کو مردان جبکہ 1 فروری کو میٹروپولیٹن پشاور کے جلسوں میں مرکزی صدر ایمل ولی خان شریک ہوں گے. 2 فروری کو چارسدہ کے جلسے میں صوبائی صدر میاں افتخار حسین خصوصی شرکت کرینگے۔ 3 فروری کو اے این پی ضلع بونیر کے زير اہتمام جلسے میں امیر حیدر خان ہوتی شریک ہوں گے۔ 4 فروری کو اے این پی کرک کے جلسے میں مرکزی صدر ایمل ولی خان خصوصی شرکت کرینگے۔

5 فروری کو ضلع نوشہرہ کے جلسے میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان شریک ہوں گے۔ 6 فروری کو اے این پی کوہاٹ کے زيراہتمام جلسے میں صوبائی صدر میاں افتخار حسین شرکت کرینگے۔ 6 فروری کو ہی ملاکنڈ میں جلسہ منعقد ہوگا جس میں سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی شریک ہوں گے۔ 7 فروری کو ضلع سوات میں جلسے کا انعقاد ہوگا جس میں مرکزی صدر ایمل ولی خان شریک ہوں گے۔

10 فروری کو ضلع شانگلہ کے جلسے میں صوبائی صدر میاں افتخار حسین شرکت کرینگے۔ 11 فروری کو اے این پی ضلع تورغر کے جلسے میں مرکزی صدر ایمل ولی خان شرکت کرینگے۔ ضلع مومند میں 12 فروری کو جلسہ منعقد ہوگا جس میں سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی شرکت کرینگے۔ 13فروری کو بنوں جبکہ 15 فروری کو لوئر دیر کے جلسوں میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان شریک ہونگے۔

16 فروری کو ضلع پشاور کے زير اہتمام جلسہ عام میں سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی شریک ہوں گے۔ 17 فروری کو ایبٹ آباد کے جلسہ عام میں صوبائی صدر میاں افتخار حسین شرکت کرینگے۔ 18 فروری کو ضلع بٹگرام کے جلسہ عام میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان شریک ہوں گے۔ 19 فروری کو اے این پی باجوڑ کے زير اہتمام جلسہ عام ہوگا جس میں مرکزی صدر ایمل ولی خان شرکت کریں گے۔