عشرت العباد کی واپسی فروری میں متوقع ، ملکی سیاست میں اہم کردارادا کرینگے

سیاسی جماعت کی تیاریاں بھی مکمل ،ایم کیو ایم سمیت کسی بھی جماعت میں اس کا کوئی کردار نہیں ،ذرائع

جمعہ 10 جنوری 2025 20:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان و روح روان سلوگن میری پہچان پاکستان کی فروری میں واپسی کے امکانات قوی ہوگئے وہ سندھ کی سیاست کے ساتھ ساتھ ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں ۔ نئی سیاسی جماعت کی پری لانچنگ نے ریکارڈ توڑ دیئے۔ سوشل فورم واپسی پر نئی سیاسی جماعت میں تبدیل ہوجائے گا۔

پاکستان بھر میں پروگرام ہو رہے ہیں ۔ قومی عوامی لیڈر کا خطاب پاکستان میں ریاست کی اہمیت استحکام پاکستان اور عوام میں نئی امید کی لہر بن گیا ہے۔ بعض اینکرز کا پروپیگنڈہ غلط اندازہ ہے ۔ انہوں نے اپنے سلوگن میری پہچان پاکستان سے اپنی قائدانہ صلاحیت خود منوائی ہے۔ اسوقت کے پی کے اور پنجاب میں انکی مقبولیت حیران کن ہے۔

(جاری ہے)

انکی آرگنائزر سیدہ فردوس اور ڈاکٹر صفیہ جو ن لیگ پنجاب کی جنرل سیکریٹری تھیں ڈاکٹر عشرت العباد کی جماعت کا حصہ بن چکی ہیں ۔

جبکہ سیاسی بصیرت رکھنے والے اہم رہنما MPPمیں شامل ہوچکے ہیں ۔ بزنس فورم ، تاجر ، وکلاء اور مختلف شخصیات سمیت عوامی جوش و خروش بھی قابل دید ہے جبکہ کراچی میں انکا ہوم ورک مکمل ہے۔ حیدر آؓباد میں انکے بینرز اور ورکرز کھلے عام کام کر رہے ہیں ۔ سکھر میں آفتاب شاہ اور ٹنڈوالہ یار، میرپورخاص میں بھی عشرت العباد ٹاپ پر ہیں اور تین مختلف سرووں Surveysمیں انکی مقبولیت نے حیران کن رزلٹ دیا وہ پنجاب پول میں بھی نمایاں رہے۔

انکی سیاسی جماعت کی تیاریاں بھی مکمل ہیں لیکن ایم کیو ایم سمیت کسی بھی جماعت میں انکا کوئی رول نہیں ہے ۔ لیکن بڑے بڑے سیاسی بت پوے ملک میں انکی سیاسی جماعت بننے کے بعد گرنے کی اطلاعات ہیں ۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پی پی پی میں جانے والی شخصیات اور پی پی پی کے ناراض سابق وزراء ۔ لیاقت جتوئی ، مخدوم خاندان ، دادو کی اہم شخصیات بھی عشرت العباد کو جوائن کرینگیں ۔

انکا سیاسی ونگ بھی بن چکا ہے ۔ لیکن فی الوقت MPP کے نام سے تمام ونگز کام کر رہے ہیں جبکہ مرکزی شعبہ اطلاعات اور مرکزی کمیٹی ، پاکستان کمیٹی، لیبر ڈویژن ، سب کی پوزیشن بہت تیزی سے مقبولیت اور ڈاکٹر عشرت العباد کی واپسی بہت سے سیاسی کریک لگائے گی۔ لیکن وہ پاکستان کے استحکام ، سرمایہ کاروں کی رغبت اور ملک میں امید کی کرن بنکر قومی لیڈر بن کر آئیں گے ۔ ہماری اطلاعات کے مطابق انکی آمد سے سیاسی پنڈت سخت پریشان ہیں کیونکہ وہ نشان امتیاز اور ملک کے لئے بہترین سوچ اور معتد ل مزاج رہنما ہیں ۔ انکی تند و تیز ملک گیر مہم پر تمام سیاسی حلقوں میں ڈاکٹر عشرت العباد مقبو ل ترین ہیں ۔