Live Updates

190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا

کیسز میں تاخیر اور بیک ڈور مذاکرات کے حوالے سے کیے جانے والے پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں، جرم کی سزا ہی ہوتی ہے پھولوں کا ہار یا معافی نہیں؛ سابق وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی اتوار 12 جنوری 2025 19:00

190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری 2025ء ) سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی بانی کو سزا ضرور ہوگی کیوں کہ یہ ایک اوپن کیس ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی فورم پرکوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے اگر بیک ڈور مذاکرات ہوتے تو یہ بھیک کا ٹوکرا لے کر کیوں کھڑے ہوتے، یہ ٹرمپ کا انتظار چھوڑدیں، انٹرنیشنل ہوا عمران خان کے نہیں پاکستان کے حق میں چل رہی ہے، کوئی بیرونی دبائو نہیں ابھی تو بہت کچھ باقی ہے ابھی کہانی شروع ہوئی ہے، اگر مذاکرات کرنے ہیں تونیک نیتی سے آگے بڑھیں ہم پر رحم کریں، عمران خان کے ساتھی ان ہر رحم کریں، مذاکرات کا سب سے بڑا حامی ہوں لیکن بات چیت مخلص ہونی چاہیئے، لیڈر کو مروا دیں جیل میں رکھیں یہ خلوص نہیں۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کیسز میں تاخیر پر پروپیگنڈا کیا گیا، 190 ملین پائونڈ کی منظوری کے وقت عمران خان کو منع کیا تھا کہ اس پر مقدمہ ہوگا اور جیل کی سزا ہوگی، کوئی نہیں مانے گا کہ دوسروں نے فائدہ اٹھایا سزا آپ کو بھگتنا پڑے گی، اس سارے ڈرامے کی آنے والے دنوں میں ہوا نکل جائے گی، ڈھائی سال سے یہ بھی بتارہا ہوں عمران خان کی پارٹی میں ان کے رشتے دار جیل میں قتل کی سازش کررہے ہیں، اب سوشل میڈیا سے یہ باتیں باہر آچکی ہیں، جیل میں ایسا کچھ ہوا تو سیاست پر اس کے اثرات پچاس سال تک رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقبول ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ خود کو آسمانی مخلوق سمجھیں، آپ نے دھرنے احتجاج نو مئی کو ریاست اور ریاستی اداروں کو پامال کیا، میں نے کہا تھا ان کی باتوں پر نہ جائیں یہ آپ کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، جو لوگ اقتدار میں ہیں وہ عمران خان کے باہر آنے پر نظر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے پہلے بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی سیاست کی، اب سب بھیک کا کشکول لے کر کھڑے ہیں، نہ کوئی مذاکرات ہورہے ہیں نہ ہی کوئی اندرونی بیرونی پریشر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات