بھارت ٹیم بھیجنے کا فیصلہ اس وقت کی حکومت کا تھا، ذکا اشرف

پیر 13 جنوری 2025 23:15

بھارت ٹیم بھیجنے کا فیصلہ اس وقت کی حکومت کا تھا، ذکا اشرف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بھارت ٹیم بھیجنے کا فیصلہ اس وقت کی حکومت کا تھا۔پی ایس ایل ڈرافٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ دس سال پہلے پی ایس ایل کا پودا لگایا تھا، آج دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ یہی پودا ایک درخت بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور پاکستانی شائقین کیلئے پی ایس ایل اچھا ٹورنامنٹ ہے،یہ لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے ریوینیو کا ایک اچھا ادارہ ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ حضوری باغ میں ڈرافٹ کروانا اچھی کاوش ہے، جو بھی پاکستان کیلیے بہتر ہوسکتا ہے اس کیلیے ہماری نیک خواہشات ہونی چاہیے۔ذکا اشرف نے کہا کہ بھارت ٹیم بھیجنے کا فیصلہ اس وقت کی حکومت کا تھا، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی تھی جس نے ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ جو حکومت نے فیصلہ کیا تھا تو ہم بھی اس کے ساتھ تھے، بھارتی حکومت اور بورڈ کے ساتھ ہمیں ڈپلومیٹک معاملات ٹھیک کرنے چاہئیں۔