وزیراعظم یوتھ پروگرام بیروزگاری کے خاتمے کا بڑا ذریعہ ہے،رانا مشہود احمد خان

بے روزگارنوجوان یوتھ پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنا کاروبار شروع کر کر سکتے ہیں،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام

اتوار 19 جنوری 2025 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2025ء)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام اور مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام بے روزگار نوجوانوں کو پاں پر کھڑا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ہنر مند نوجوان اس پروگرام سے فائدہ اٹھا کر خود کو معاشرے کا اچھا شہری بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ نون ملیر کے ضلعی صدر یو سی چیئرمین اور کے ایم سی میں نواز لیگ کے پارلیمانی لیڈر فیروز خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھتیجے شہروز خان کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر کارکنان اور عمائدین علاقہ سے اپنے خطاب میں کیا رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی سطح پر مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے عمران حکومت کے خاتمے سے قبل وطن عزیز ڈیفالٹ ہونے جا رہا تھا شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے نہ صرف بچایا بلکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن بھی کیا جس کے ثمرات قوم کو ملنا شروع ہو گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نواز لیگ کے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کے حل اور سندھ حکومت کے عدم تعاون سے متعلق وہ وزیراعظم سے ملاقات کر کے نہ صرف اس کی نشاندہی کریں گے بلکہ کراچی کے بلدیاتی نمائندوں کی ملاقات کے لیے بھی ان سے وقت لیں گے تاکہ یو سی چیئرمینز خود اپنے مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کر سکیں اس موقع پرکھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی، نعیم کامران، فہد شفیق، اسرار خان، دلدار کھوکھر، گل محمد مروت، عبید راجہ کھیل، ڈاکٹر حمید، ملک حاکم، احمد زیب، خرم بھٹی، کاشف فیروز، اسلام زادہ کے علاوہ بڑی تعداد میں عہدیداران موجود تھے۔