
عالمی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے، گورنر فیصل کریم کنڈی
منگل 4 فروری 2025 21:50
(جاری ہے)
یہ دن ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ہر ممکن اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں پوری دنیا کے سامنے عیاں ہیں۔ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم، جبر اور ریاستی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن ان کے حوصلے اور عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔ بعد میں بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو بھی کیے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی ایک نئی لہر کو جنم دیا، جس نے خطے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو مزید سنگین بنا دیا۔گورنرنے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر عالمی فورم پر ان کے مقدمے کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں اور کشمیری عوام کی امنگیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ عالمی برادری کی یہ اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو اس کے غیر قانونی اقدامات اورکشمیری عوام پر ظلم و جبر سے روکے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔گورنرنے کہاکہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتا ہوں، امید ہے وہ دن جلد آئیگا جب کشمیری عوام آزادی کی فضا میں سانس لے سکیں گے۔ صوبہ خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان کی عوام ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اُن کے حق خودارادیت کے حصول تک کھڑی رہے گی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا عدلیہ کی مکمل سولرائزیشن کا فیصلہ
-
اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے، رکن اسمبلی سید نوید قمر
-
بلاول بھٹو زرداری کا فوزیہ وہاب مرحومہ کو ان کی برسی پر خراج عقیدت
-
بجٹ میں زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں، سینیٹر فیصل واوڈا
-
سندھ حکومت کی جانب سےعوام کیلئے سولر پینل کی فراہمی اور سولرائیزیشن کا عمل جاری ہے، سید ناصر شاہ
-
پنجاب حکومت کا بجٹ میں 40ارب لاگت سے راشن کارڈ کا اعلان
-
سولر پینل سکیم کے تسلسل کے لئے آئندہ مالی سال میں4 ارب کا بجٹ مختص
-
پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں سمارٹ سیف سٹیز سی ایم تحصیل پراجیکٹ کا اعلان
-
اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی مذمت کرتے ہیں،مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
سولر کی درآمد پر 18 فیصد ڈیوٹی کو تسلیم نہیں کریں گے،قادر پٹیل
-
نفیسہ شاہ کا سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین
-
دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھرپور توانائی اور وقار کے ساتھ کی گئی، شیری رحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.