Live Updates

پی ٹی آئی کی (آج)مینڈیٹ کی چوری کو بطور یوم سیاہ منانے کے حوالے سے سندھ بھر میں تیاریاں مکمل

آج سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مینڈیٹ کی چوری کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا،حلیم عادل شیخ

جمعہ 7 فروری 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)تحریک انصاف سندھ نے آج(ہفتہ) 8فروری مینڈیٹ کی چوری کو بطور یوم سیاہ منانے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی سندھ بھر میں تیاریاں مکمل کرلیں،آج سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مینڈیٹ کی چوری کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔ یوم سیاہ کی تیاریوں کے حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، کراچی ڈویژن کے صدر راجا اظہر، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد کی سربراہی میں فارم 45 کے مطابق جیتے ہوئے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنی گاڑیوں پر فارم 45 کی تصاویر اور جعلی مینڈیٹ سے جیت کر ایوانوں تک پہنچنے والے اراکین کی تصاویر لگا کر کراچی میں ریلی نکالی، ریلی کے شرکا کراچی کے مختلف راستوں سے گررتے ہوئیعوام کو اپنے چوری شدہ ووٹ کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا 8 فروی 2024 وہ سیاہ دن تھا جس نے عام انتخبات میں جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور فارم 47 کے مطابق ہماری 81 سے زائد قومی اسمبلی کی نشتیں چھینی گئیں کراچی سے ہماری 20 قومی اسمبلی اور 34 صوبائی اسمبلی کی نشتوں پر ڈاکا ڈالا گیا۔حلیم عادل شیخ نئے کہا مینڈیٹ کی چوری کو ایک سال گذر گیا ہے عوام پر ایک جعلی اور من گھڑت حکومت مسلحط کی گئی ہے جس نے عدلیہ کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا پر بھی پابندیاں لگائیں 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین پاکستان پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا جعلی حکومت کے قیام سے ملکر بھر میں معاشی بحران پیدا ہوا ہے چور ، لٹیرے سیاستدان جنہوں نے اربوں کی کرپشن کی ان کو این آر او 2 دیا گیا ہے جبکہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے پر عوام کے حقیقی لیڈر عمران خان کا قید کیا ہوا ہے عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت پر جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ "عوام کا مینڈیٹ چوری کرنا جمہوریت کے خلاف ایک بڑا جرم ہے۔

ہم اس ظلم کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پی ٹی آئی کا عوام کے ساتھ عہد ہے کہ وہ ان کے ووٹوں کی حفاظت کرے گی اور ان کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔حلیم عادل شیخ نے سندھ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ کل ملک بھر کی طرح سندھ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے کل شام چا بجے کراچی پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاج ہوگا عوام سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں تاکہ عوام کا دیا ہوا ووٹ جو چوری کیا گیا ہے واپس لیا جا سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات