
پنجاب پولیس ملک دشمن عناصر اور سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے پرعزم
آئی جی پنجاب نے ریڈ اور بلیک بک میں شامل 70 اشتہاریوں کی ہیڈ منی کی سفارشات محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوا دیں‘ترجمان پنجاب پولیس
منگل 11 فروری 2025 20:45
(جاری ہے)
اشتہاری مجرمان پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو دہشتگردی، قتل، اقدام قتل، زیادتی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں۔
اشتہاری مجرم عبید الرحمان کے سر کی قیمت 01 کروڑ 40 لاکھ روپے، موسیٰ کے سر کی قیمت 01 کروڑ 20 لاکھ اور یعقوب کے سر کی قیمت 90 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔عمران ستار، مسعود اظہر، منیر حسین کے سروں کی قیمت 70 لاکھ روپے فی کس مقرر کرنے کی سفارش۔عبدالرحمن مرزا، سمیع اللہ اور امین کے سروں کی قیمت 60 لاکھ روپے فی کس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ محمد افضل، محمد صفدر عرف ماما، حافظ سلیمان اور رضوان علی کے سروں کی قیمت 40 لاکھ روپے فی کس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی اسی طرح بابا منصور، عابد، اکرم عرف ٹیپو، عبدالجبار عرف چھوٹا انجینئر، محمد اعظم اور محمد اعجاز عرف اعجاز علاقی کے سروں کی قیمت 25 لاکھ روپے فی کس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔عبدالماجد رشید، تنویر حسین، عمران زیدی، امجد عباس، بنیاد حسین، تنویر احمد اورعنایت اللہ شاہ کے سروں کی قیمت 25 لاکھ روپے فی کس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریڈ بک اور بلیک بک میں شامل اشتہاریوں کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریڈ اور بلیک بک میں شامل اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔دہشتگردی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرمان کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور مزید کہا کہ پولیس چوکیوں پر تعینات جانباز خوارجی دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
کٹوتیاں و عدم ادائیگیاں: مالی بحران سے دنیا بھر میں امن مشن بری طرح متاثر
-
یو این کی طرف سے پاکستان افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
وافر خوراک کے باوجود دنیا میں کروڑوں لوگ فاقہ کشی پر مجبور کیوں؟
-
پاکستان: یو این کی مدد سے عدالتی معلمین کی پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد
-
غزہ: امداد کی ترسیل کے تمام سرحدی راستے کھولنا ضروری، یو این
-
مڈغاسکر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنا قابل مذمت، یو این چیف
-
عالمی یوم خوراک: سب کی غذائی ضروریات پوری کرنے والا نظام چاہیے، گوتیرش
-
پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوچکی، فیصلے میدان میں ہوں گے
-
ٹی ایل پی کا مطالبہ تھا جو 20 کروڑ ہمارے گھر سے پکڑے گئے وہ واپس کریں
-
پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا
-
پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے
-
امریکی وزیر دفاع طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئی؛ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.