دنیائے کرکٹ کے 8 بڑے نام چیمپئنز ٹرافی سے باہر، ٹورنامنٹ کا رنگ پھیکا پڑ گیا
آسٹریلیا کو عالمی چیمپئن بنوانے والے پیٹ کمنز، پاکستانی جارح مزاج اوپننگ بلے باز صائم ایوب سمیت کئی تگڑے کرکٹرز چیمپئنز ٹرافی کا حصہ نہیں ہوں گے
محمد علی جمعہ 14 فروری 2025 20:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) دنیائے کرکٹ کے 8 بڑے نام چیمپئنز ٹرافی سے باہر، ٹورنامنٹ کا رنگ پھیکا پڑ گیا، آسٹریلیا کو عالمی چیمپئن بنوانے والے پیٹ کمنز، پاکستانی جارح مزاج اوپننگ بلے باز صائم ایوب سمیت کئی تگڑے کرکٹرز چیمپئنز ٹرافی کا حصہ نہیں ہوں گے۔ آسٹریلیا کے مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، مارکس سٹونس، بھارت کے جسپریت بمراہ، جنوبی افریقہ کے نورٹجے، جیرالڈ کوئٹزی، افغانستان کے ایم غضنفر، انگلینڈ کے جیکب بیتھل چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ
8 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کے نویں ایڈیشن کا انعقاد پاکستان میں 19 فروری بروز بدھ کو گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے 2021 ایڈیشن کو ابتدائی طور پر ختم کر دیا تھااور 50 اوور کے ورلڈکپ کو ترجیح دی گئی تھی اور کھیل کے تین عالمی فارمیٹس میں سے ہر ایک میں صرف ایک بڑا ٹورنامنٹ کروانے کا خواہاں تھا۔
(جاری ہے)
آئی سی سی نے 2021 کے آخر میں اپنے فیصلے کو تبدیل کر دیا، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد طویل مشاورت اور متعدد اجلاسوں کے بعد روایتی حریف پاکستان اور بھارت نے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے ایک دوسرے کا دورہ نہ کرنے کے فیصلہ کیا، اس طرح بھارت اپنے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے گا۔2023 ورلڈ کپ کی سرفہرست 7 ٹیمیں اور میزبان پاکستان نے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔تمام ٹیموں کے اسکواڈ، گروپ میچز اور شیڈول جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق گروپ اے میںپاکستان (میزبان)، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش جبکہ گروپ بی میںآسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان شامل ہیں ۔پاکستان میںمحمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں کوچ عاقب جاوید ہیں پاکستان نے 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی۔بھارت میںروہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، رویندرا جدیجا، ورون چکراوتی،کوچ گوتم گمبھیر ہیں بھارت نے 2 بار 2002 اور 2013 میں چیمپئنز ٹرافی جیتا۔بنگلہ دیش میںنجم الحسین شانتو (کپتان)، سومیا سرکار، تنزید حسن، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، محمد محمود اللہ، جیکر علی انیک، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن، پرویز حسین، نسیم حسن، تنزب احمد، حسن ریاض ہیںکوچ فل سیمنز ہیں ، بنگلہ دیش 2017 میں سیمی فائنلز میں پہنچانیوزی لینڈ کی ٹیم میں مچل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کون وے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ول اوورکے، گلین فلپس، راچن رویندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ، کین ولیمسن، ول ینگ شامل ہیں جبکہ کوچ گیری سٹیڈ ہیں ،نیوزی لینڈ نے 2000 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی۔افغانستان میںحشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمن اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، ننگیال خروٹی، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک، نوید ملک جبکہ کوچ جوناتھن ٹراٹ ہیں ، افغانستان نے پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کیا۔انگلینڈ کی ٹیم میں جوز بٹلر (کپتان)، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، ٹام بینٹن، ہیری بروک، برائیڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، جیمی اسمتھ، لیام لیونگ اسٹون، عادل رشید، جو روٹ، ثاقب محمود، فل سالٹ، مارک ووڈجبکہ کوچ برینڈن میک کولم ہیں ،انگلینڈ کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2004 اور 2013 میں فائنل میں پہنچ۔آسٹریلیاکی ٹیم میں اسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، ایلکس کیری، بین ڈوارشئیس، ناتھن ایلس، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، اسپینسر جانسن، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ، ایڈم شارٹ شامل ہیں جبکہ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ ہیں ۔ آسٹریلیا نے بھی 2 بار 2006 اور 2009 میں چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ٹیمبا باوما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، لونگی نگیڈی، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی، ٹرسٹان اسٹبس، رسی ڈوسبین، ویندر شامل ہیں ،کوچ روب والٹر ہیں ،جنوبی افریقہ نے 1998 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی۔شیڈول کے مطابق 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا ،20 فروری کوبنگلہ دیش کا بھارت سے دبئی میں مقابلہ ہوگا ،21 فروری کوافغانستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں کراچی میں مد مقابل ہونگی ،22 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ لاہور میں کھیلا جائیگا ،23 فروری کوپاکستان اور بھارت کا مقابلہ دبئی میں ہوگا ،24 فروری کوبنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہوگا ،25 فروری کوآسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ راولپنڈی میں ہوگا ،26 فروری کوافغانستان اور انگلینڈکے درمیان میچ لاہور میں ہوگا ،27 فروری کوپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ،28 فروری کو افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ لاہور میں کھیلا جائیگا ،یکم مارچ کوجنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان میچ کراچی میں کھیلا جائیگا ،2 مارچ کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ بھارت سے دبئی میں ہوگا ،4 مارچ کوپہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جائیگا ،5 مارچ کو دوسرا سیمی فائنل لاہور میں کھیلا جائیگا ،9 مارچ کو فائنل لاہور یا دبئی میں کھیلا جائیگا ۔اگر فائنل میں بھارت کی ٹیم پہنچی تو میچ دبئی میں منعقد کیا جائے گا اور ہمسایہ ملک کے علاوہ 7 ٹیموں میں سے دوسری ٹیمیں فائنل میں پہنچیں تو میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔