ٓجمعیت علماء اسلام ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 25 فروری 2025 20:10

Gحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2025ء) جمعیت علماء اسلام ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام پریس کلب حیدرآباد کے سامنے سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی لاقانونیت اور دریائے سندھ سے 6کینال نکالنے کے خلاف ضلع حیدرآباد کے امیر مولانا تاج محمد ناھیوں حاجی عبدالمالک تالپر حافظ خالد حسن دھامراہ حافظ محمد اعظم جہانگیری آصف رضا کھوسو حافظ سعید تالپر مولانا شبیر احمد جمالی مولانا سراج الحق مولانا خدابخش خارانی شمس الھادی عبداللہ پڑھیار مولانا خلیل الرحمن برڑو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا تاج محمد ناھیوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے 6کینال نکال کر سندھ کو بنجر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے پھلیلی دریا سندھ میں پانی کی قلت کی وجہ سے زمینداروں کو پانی میسر نہیں، کوٹری بیراج سے نیچے پانی کی فراہمی نہ ھونے کی وجہ سے سمندر ٹھٹھہ اور بدین کی زمینوں کو نگل رھا ھے اور یہ موتمار کینال بنائے گئے تو سندھ کی عوام پانی پینے کیلئے ایک ایک بوند پانی کیلئے ترسے گی اس منصوبے سے صرف زمیندارپریشان نھیں ھونگے بلکہ سندھ میں بسنیوالے تمام شہریوں کو کوپریشانی کاسامنا ھوگا آج قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو کے حکم پر احتجاج کررھے ھیں وفاقی حکومت عوامی مفادات کیخاطر اس منصوبے سے پیچھے ھٹ جائے اور پاکستان پیپلز پارٹی بھی اپنی پوزیشن واضح کرے وہ سندھ کے عوام کے ساتھ ہیں یاوفاق کے ساتھ انھوں نے کہا دریائے سندھ پر کینال ھماری لاشوں سے گذر کربنائے جاسکتے ھیں کراچی سے کشمور تک سندھ بدامنی کاشکار ھے دن رات ڈاکہ زنی چوری لوٹ مار عام ہے کوئی بھی شخص دیہات یا شہر میں محفوظ نہیں ہے مرد بچے تو کجا عورتوں سے بھی لوٹ مار ھورھی ھے حکومت سندھ غفلت کی نیند سورھی ھے حکومت سندھ امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے وہ اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کری-