
قائمہ کمیٹی داخلہ کا مصطفیٰ عامر قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ
جمعہ 28 فروری 2025 22:30
(جاری ہے)
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پہلے مصطفی عامر قتل کیس پر بریفنگ دی جائے۔ ایڈشنل سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ کمیٹی نوٹس دیر سے موصول ہونے کی وجہ سے آج آئی جی سندھ نہیں آئے، ا?ئندہ اجلاس تک بریفنگ کا وقت دیا جائے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ یہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کا مقدمہ ہے جس میں کم از کم آئی جی کو آنا چاہیے تھا۔رکن کمیٹی ا?غا رفیع اللہ نے کہا کہ ایک ڈی ایس پی کو دو گولیاں لگی ہیں۔ انہوں ںے انکشاف کیا کہ مصطفی عامر کیس میں ملزم کے خلاف تحقیقاتی ٹیم میں اس کا رشتہ دار موجود ہے، یہ انتہائی حساس مقدمہ ہے اس پر اب تو سنجیدہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔نبیل گبول نے کہا کہ مصطفی عامر کیس میں اے این ایف، ایف آئی اے سمیت اداروں کو متحرک ہو جانا چاہیے تھا۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مصطفی عامر کیس میں اغوا اور قتل کی حد تک سندھ پولیس کا معاملہ ہے، ایک کال سینٹر اور 62 لیپ ٹاپ برآمد ہوئے اور کرپٹو کرنسی کا معاملہ ہے، مصطفی عامر کیس میں جعل ساز بینک اکاؤنٹ کھولے گئے، مصطفی عامر کیس میں نشہ اسلام آباد سے کراچی کورئیر کے ذریعے جاتا رہا، ڈارک ویب سے خرید و فروخت اور اسلحہ کی خریداری کیسے ہوئی مصطفی عامر کیس اگر کسی اور ملک میں ہوا ہوتا تو ساری ایجنسیاں متحرک ہوجاتیں۔ ہماری ایف آئی اے سمیت وفاقی ایجنسیاں کہاں ہیں ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے کہا کہ ابھی سندھ پولیس تحقیقات کر رہی ہے جب ہمارے پاس آئے گا تو تحقیقات کریں گے۔ اس بیان پر چڑ کر رکن کمیٹی ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کیس آپ کے پاس چل کر آئے گا آپ کو خود اس پر تحقیق کرنی ہے۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ نے مصطفیٰ عامر کیس میں آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ نے وزارت داخلہ کو بذریعہ ایف آئی اے اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے ذریعے تحقیقات کی ہدایت کردی۔رکن کمیٹی جمشید دستی نے کہا کہ مجھ پر پیکا ایکٹ لگا دیا گیا، کمیٹی نے نوٹس کی یقین دہانی کروائی لیکن نوٹس نہ ہوا ایک ممبر پر اتنی زیادتی کی جا رہی ہے۔رکن کمیٹی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ چئیرمین صاحب آپ نے اس پر رپورٹ مانگی تھی، معزز ممبر پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ کیوں درج ہوا اگر آپ کا کوئی مطالبہ ہے وہ ویسے ہی مان لے گا۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.