ایم کیو ایم والے فارغ ہوگئے، پارٹی پی ایس پی کے قبضے میں ہے، سعید غنی

ایم کیو ایم کے کنوینر بلکل بے بس ہیں، کے ایم سی، واٹر کارپوریشن کے واجبات ایم کیو ایم کے دور کے ہیں، وزیر بلدیات سندھ شہر میں بلکل پانی کا مسئلہ ہے، لیکن اب پانی ضائع نہیں ہورہا، پانی شہرمیں ٹھیک طرح سے آرہاہے، یونیورسٹی روڈ پر کچھ لیکیج تھے وہ بہتر ہوگیا ہے،مرتضیٰ وہاب

اتوار 2 مارچ 2025 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2025ء)سندھ کے وزیر بلدیات سعیدغنی نے ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے فارغ ہوگئے، پارٹی اب پی ایس پی کے قبضے میں ہے۔اتوارکوصوبائی وزیربلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے گذری کے علاقے میں اکبری فٹبال گرائونڈ کا افتتاح کیا، ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی ودیگربھی موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ آج ہم نے اکبری فٹبال گرائونڈ کا افتتاح کیا ہے، پیپلزپارٹی نے جو ترقیاتی منصوبوں کا پلان کیا تھا وہ پورا ہورہا ہے، رمضان میں بھی اور رمضان کے بعد بھی کئی منصوبوں کے افتتاح ہونے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس فٹبال گرائونڈ کی حالت بہت خراب تھی ،اس فٹبال گرائونڈ میں چھوٹا سا پارک بھی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ کومزید سیکیورٹی کی ضرورت ہے تو ہم فراہم کرینگے، صرف دھمکیوں کی بناپرصوبے کی امن کے صورتحال پربات نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کو روزگار دے لیکن یہ نہیں ہوسکتاکہ سڑکوں کو بند کرکے روزگارفراہم کیاجائے، اگر ریڑی والے روڈ پر دکان بنا کر روزگار کریں گے تو یہ غلط ہے، ہمیں لوگوں کو سہولیات دینی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ امید ہے اس علاقے کے لوگ کھیلیں گے،صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے،امید ہے یہاں سے بڑے کھلاڑی نکلیں گے، صرف کراچی نہیں پورے ملک میں فلاحی ادراہ کام کرتے ہیں، فلائی ادارہ اچھا کام کرتے ہیں۔وزیر بلدیات نے کہا کہ سندھ حکومت نے جتنا کھیلوں میں کام کیا ہے شاید اتنا کسی اور نے نہیں کیا ہو، ہاکی، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے گراونڈ بنائے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں ہر سہولت فراہم کریں، ایم کیو ایم والیفارغ ہوگئے، ایم کیو ایم پی ایس پی کے قبضے میں ہے، ایم کیو ایم کے کنوینراسوقت بلکل بے بس ہے۔

سعیدغنی نے کہا کہ کے ایم سی،واٹر کارپوریشن کے واجبات ہیں،وہ ایم کیو ایم کے دورمیں رہے ہیں،کے ڈی اے نے ہم سے 3 ارب مانگے ہیں وہ ہم ان کو دے رہے ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ شہر میں بلکل پانی کا مسئلہ ہے، لیکن اب پانی ضائع نہیں ہورہا ہے پانی شہرمیں ٹھیک طرح سے آرہاہے، یونیورسٹی روڈ پر کچھ لیکیج تھے وہ بہتر ہوگیا ہے۔