ی*6مارچ کے کامیاب ہڑتال کے بعد جعلی حکمرانوں کو نوشہ دیوار پڑ لینا چاہئے ، بی این پی

جمعرات 6 مارچ 2025 22:05

i&کوئٹہ +اندرون بلوچستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2025ء)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سردار زادہ گورگین مینگل وڈھ کے تاجر برادری اور علاقے کے قبائلی و سیاسی رہنماو ں کے خلاف بوگس مقدمات کے خلاف کوئٹہ، کراچی،کوئٹہ ،سندھ، پنجاب، سبی ،نصیرآباد ،مستونگ، قلات ،سوراب ،خضدار ، وڈھ، لسبیلہ ، اوتھل، حب ، نوشکی ،احمدوال ، دالبندین ، نوکنڈی ، تفتان ،پاک ایران ، افغان بارڈرد، پنجگور، بسیمہ، تربت، گوادرسے بارکھان کوہلو سے لورالائی پنجاب جانے والی شاہراہوں پر دھرنا دیا گیا مختلف جگہوں پر دھرنوں کی قیادت بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ،مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ ،مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ بی این پی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری ، چیئرمین جاوید بلوچ ، ٹکری شفقت لانگو ، چیئرمین واحد بلوچ ، میر اسماعیل مینگل ، ملک محی الدین لہڑی ، نسیم جاوید ہزارہ، ملک غلام رسول مینگل ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، حاجی عبدالرف قمبرانی ، حاجی باسط لہڑی ، جان محمد مینگل ، کاول خان مری ، سفیر ساتکزئی ، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ، کیپٹن محمد علی ، ، نعمت مظہر فیض اللہ بلوچ ، شکاری بلوچ ، شاہنواز کشانی ، چیئرمین محمد کریم محمد حسنی ، ملک بشیر شاہوانی ، چیف مقصود بلوچ ،کامریڈ حمید بلوچ لالا غفار مینگل ، جان محمد مینگل ،محمد قاسم مینگل ، ماما خیر جان سمالانی ،انجینئر محمد یاسر بنگلزئی،اکرم بنگلزئی، ماسٹر الہی بخش مینگل مولانا محمد ، کامریڈ نذیر دہوار ، دوست محمد جتک ،محمد بخش بلوچ، ادریس پرکانی، اسد سفیر شاہوانی ، آغا شکیل شاہ ، قدوس بلوچ میر کیف کشانی ، حارث کشانی و دیگر نے قومی شاہراہوں پر جاری ہڑتال کا جائزہ لیا پارٹی کے مرکزی کال پر نوشکی میں اسٹیشن کے مقام پر سابق ایم پی اے نوشکی و پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبر بابو محمد رحیم مینگل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر خورشید جمالدینی حاجی منیر احمد مینگل سابق ضلعی صدر عطااللہ مینگل چیف عطااللہ بلوچ ، صاحب خان مینگل و دیگر نے پاک ایران آر سی ڈی شاہراہِ کو بلاک کردیا بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر بی این پی تحصیل اڑینجی کے سینئر نائب صدر کامریڈ عبدالستار بزنجو جنرل سیکرٹری الہی بخش محمودزئی کی سربراہی میں پارٹی کارکنوں نے کراڑو کے مقام پر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا وڈھ دراکھالہ مینگلی سے پارٹی کارکنوں نے کویٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا بی این پی خضدار کی جانب سے پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چیرمین لعل جان بلوچ کی سربراہی میں ضلعی نائب صدر نور احمد میراجی ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ علی احمد شاہوانی سٹی صدرِ سفر خان مینگل سابقہ پروفیشنل سیکرٹری محمد ایوب عالیزئی حاجی منیر رند محمد یعقوب مردوئی و دیگر نے کوشک کے مقام پر روڈ بلاک کردیا بی این پی پنجگور کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد بلوچ کی سربراہی میں پارٹی رہنماو ں نے سرادوک سی پیک کے مقام پر روڈ بلاک کردیا بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر سردار اختر جان مینگل، گورگین مینگل اور دیگر کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف بی این پی کے مرکزی قائدین اور کارکنان نے کوئٹہ تربت پنجگور روڈ پر دھرنا دیکر سڑک کو مکمل طور پر بند کر دی جس کی قیادت مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نذیر بلوچ نے کی ، بی این پی حب کی طرف سے ساکران مراد کراچی ٹو شاہ نورانی دریجی روڈ حب کے مقام سے مکمل بند کردیا گیا جسکے سبب کراچی دریجی کا راستہ مکمل طور پر بند رہا بلوچستان نیشنل پارٹی کیچ نے ڈی بلوچ تربت شاہراہِ کو بلاک کرکے دھرنا دیدیا بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ نے کراچی کوئٹہ شاہراہِ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر بی این پی نصیر آباد نے ڈیرہ مراد جمالی سے قومی شاہراھ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا جسکے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں بی این پی گوادر نے کوسٹل ہائی وے کو ڈھور چوک کے مقام پر بلاک کردیا سوراب کے مقام پر پارٹی کے ضلعی صدر عبد الطیف قلندرانی کی قیادت میں کویٹہ کراچی شاہراہِ بند کردیا گیا بسیمہ میں پارٹی کے سابق ضلعی صدر بالاچ خان رودینی و دیگر نے روڈ بلاک کیا پارٹی رہنماو ں کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کو دیوار سے لگانے کیلئے ہمیشہ سے مختلف حربے استعمال کیے جاتے ہیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل گزشتہ کہی دنوں سے بوگس مقدمات کے خاتمے کیلئے پولیس تھانہ وڈھ میں بیٹھے ہیں تاکہ تاجر برادری اور علاقے کے لوگوں کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر ختم کیے جائے مگر حکومت بے حسی کا مظاہرہ کرکے معاملے کو مزید طول دے رہی ہے حکومت کی طرف سے جھوٹے مقدمات درج کرکے سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ بلوچستان کے قومی حقوق کی موثر آواز کو دبایا جائے بی این پی اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کھبی مرعوب نہیں ہوگی پارٹی نے جس حالات کا مقابلہ کرکے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے بلوچستان کے قومی حقوق کی جدوجہد میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور سردار زادہ گورگین مینگل اور وڈھ کے تاجروں کے خلاف جعلی ایف آئی آرز کو ختم پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹرز اور غیور عوام نے ماہ صیام میں جعلی حکمرانوں کو نوشہ دیوار پڑھا دیاہے بلوچ اور بلوچستانی عوام باشعور ہیں آج جو حکمران اقتدار پر براجمان ہیں وہ فارم47کی پیدوار ہیں ڈیتھ سکواڈ کی ایماپر درج مقدمہ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں من گھڑت مقدمہ کو عوام نے قومی شاہراہوں کی بندش سے ثابت کر دیا کہ وہ عوام نے اسے مسترد کر دیا آج بلوچستان میں ہزاروں بلوچ لاپتہ ہیں بلوچستان کے معاملات کو طاقت سے حل کرنے کی کوشش کی گئی بی این پی ہی عوام کو مسائل سے نجات دہندہ جماعت ہی-