جمعیت علما اسلام کے صوبائی کال پر جے یو ائی خضدار کا وڈیرہ غلام سرور موسیانی و مولنا امان اللہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ریلی

جمعہ 7 مارچ 2025 20:50

kخضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2025ء) جمعیت علما اسلام کے صوبائی کال پر جے یو ائی خضدار کا وڈیرہ غلام سرور موسیانی و مولنا امان اللہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری مرکزی جامع مسجد سے ایک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت جمیعت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی و ضلعی امیر مولانا قمرالدین کر رہے تھے، ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر جلسے کی صورت اختیار کی، ریلی کے شرکا سے جمیعت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی مولانا قمرالدین، سینیٹر مولانا فیض محمد سمانی، بلوچستان اسمبلی کے لیڈر آف اپوزیشن میر یونس عزیز زہری، مرکزی رہنما سردار علی محمد قلندرانی، ضلعی ناظم مولانا عنایت اللہ رودینی، تحصیل ناظم مولانا عبدالوحید رئیسانی، تحصیل زہری کے ناظم مولانا عندالغنی، مولانا بشیر احمد عثمانی، مولانا عبدالصبور مینگل، مولانا عبدالکریم متوکل، حافظ جمیل احمد ابرار و دیگر رہنماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے نااہلی کی وجہ سے ہمارے شہدا کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں کئے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ چاہے تو شہید وڈیرہ غلام سرور موسیانی اور شہید مولانا امان اللہ کے قاتل گرفتار ہو سکتے ہیں، حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے ہمارے شہدا کے قاتل پوشیدہ نہیں ہے، مگر نا اہل صوبائی حکومت اور انتظامیہ قاتلوں کو گرفتار کرنے سے قاصر ہیں، اپنی ناکامی چھپانے کی خاطر ضلعی انتظامیہ الٹا سے پوچھتا ہے کہ بتا قاتل کون ہے، مقررین نے کہا کہ آج کے اس احتجاجی ریلی اور جلسے کے توسط سے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ دو دن کے اندر اگر ہمارے شہدا کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو اگلے مرحلے میں کمشنر، ڈیٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر پولیس اور انتظامیہ آفیسران کے دفتروں کے سامنے دھرنے دے کر شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے، جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گء، مقررین نے کہا کہ خضدار سمیت جھالاوان ان دنوں بدترین بد امنی کی لپیٹ میں ہے، شریف شہریوں اور ایماندار رہنماں کے لیے جھالاوان کی دھرتی کو نوگو ایریا بنا دیا گیا ہے، قاتل سرعام دندناتے ہیں لوگوں کی نہ مال اور نہ جان عزت آبرو محفوظ ہے، غلام سرور شہید مولانا امان اللہ شہید سمیت مولنا صدیق مینگل شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری انتظامیہ اور صوبائی حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے اگر ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے تو انتظامیہ کو بھی آرام سے بیٹھنے نہیں دیں گے، مقررین کا کہنا تھا کہ جییوآئی کے رہنماں کی ٹارگٹ کلنگ اور قاتلوں کی عدم گرفتاری سے یہ عیاں ہیکہ انتظامیہ اور صوبائی حکومت ہی ہمارا قاتل ہے، آج پورا بلوچستان اس حملے کیخلاف سراپا احتجاج ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے رہنماں کی شہادت کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انتظامیہ اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے ہمارا اگلا مرحلہ اس سے سخت اور شدید تر ہوگا، حکومت اور ضلعی انتظامیہ وڈیرہ غلام سرور شہید مولنا امان اللہ شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے اس تشویشناک صورتحال کو کنٹرول کرے۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر انتظامیہ کے عوامی طاقت کو نہیں روک پائے گی، احتجاجی مظاہرہ میں جییوآئی کے کارکنوں نے قاتلوں کی گرفتاری خضدار انتظامیہ و صوبائی حکومت کیخلاف پلے کارڈز اٹھا کر شدید نعرے بازی کر رہے تھے، شرکا سے جمیعت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی مولانا قمرالدین نے کہا کہ ہم حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم پر امن لوگ ہیں ہمارے رہنماں کے قاتلوں کو حکومت و انتظامیہ جلد گرفتار کرے وگر نہ ہم اس ظلم کے خلاف شدید احتجاج کرینگے اور پھر شاید حکومت کے بس سے حالات باہر ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم امن پسند اور اسلامی اقتدار کی بات کرتے ہیں، قاتلوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اپنی روب دھب دھبہ اور ظلم کی اقتدار کو طویل دینے کے لیے کب تک پر امن خیر خواہ لوگوں کو قتل کرتے رہو گے، آخر ایک دن تمہاری اس ظلم کا اقتدار ختم ہوگا، قاتل جلد یا بدیر دنیا اور آخرت میں نشان عبرت ہونگے، بلوچستان کو وقت کے فرعونوں کے حوالے کیا گیا ہے ہماری پرامن رہنماں کو قتل کیا جارہا ہے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ نہ صرف تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے بلکہ قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے خاموشی اختیار کر رہی ہے، ہم جب انتطامیہ سے کہتے ہیں کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، احتجاجی مظاہرے میں جییوآئی کے رہنما ضلعی نائب امیر مفتی عبدالقادر شاہوانی۔

میجر محمد رحیم زہری۔ بلال احمد مر دوئی، تحصیل کرخ کے امیر قاضی گل محمد جاموٹ، مولنا محمد ابراہیم مینگل۔حافظ سعید احمد بزنجو، مولانا عبدالصمد قاسمی، مولنا محمودالحسن قمر، حافظ عبدالغفور، مولنا محمد رفیق چنال۔حاجی اسماعیل، سنگت خالد، عبدالغفار شاہوانی سمیت جییوآئی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شریک تھے۔