وفاقی حکومت سندھ کی عوام کی آواز سن کر متنازعہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے،نثارکھوڑو

پیپلز پارٹی کا متنازعہ کینال منصوبے کے خلاف سندھ کا مقدمہ ایکنک،این ای سی اور سی سی آئی سمیت تمام آئینی فورمز پر بھرپور طریقے سے لڑنے کا اعلان

ہفتہ 8 مارچ 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)پیپلز پارٹی نے متنازعہ کینال منصوبے کے خلاف سندھ کا مقدمہ ایکنک،این ای سی اور سی سی آئی سمیت تمام آئینی فورمز پر بھرپور طریقے سے لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کے وفاقی حکومت سندھ کی عوام کی آواز سن کر متنازعہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظھار پیپپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ہفتے کے روز کراچی کے این آئی سی ایچ ہسپتال میں پیپلز پیرا میڈیکل کی افطار تقریب سیخطاب کرتے ہوئے کیا۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کے سندھ کو متنازعہ کینالوں کا منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ہے اور پیپلز پارٹی سمیت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ کے پانی سمیت عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں اور متنازعہ کینالوں کے خلاف مختلف سیاسی، سماجی و قومپرست تنظیموں کا احتجاج عوام کی آواز ہے اس لئے وفاقی حکومت متنازعہ کینال منصوبے کے خلاف سندھ کی عوام کی آواز کو سنے۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے کہا کے چولستان کینال کامنصوبہ کالاباغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے اس منصوبے سے سندھ بنجر بن جائے گا اس لئے وفاقی حکومت متنازعہ کینالوں کے منصوبے سے فوری دستبرداری کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی پانی کے مسئلے پر مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کے ارسا نے نگران دور میں غیر آئینی طور پر اضافی پانی کی موجودگی کی این او سی جاری کی جس پر سندھ نے سخت اعتراض اٹھایا ہے اور سی سی آئی کو بھی لکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کے سسٹم میں پانی ہی موجود نہیں ہے تو پہر ان کینالوں میں پانی سے کہاں سے لائینگی انہوں نے کہا کے کینالوں اور پانی کے اشو سے پیچھے نہیں ہٹینگے اور سندھ کے پانی پر کسی کو بھی ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔نثار کھوڑو نے کہا کے اگر سندھ کے ساتھ پانی کے معاملے پر زیادتی کی گئی تو سندھ پانی کے لئے مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت سی سی آئی کا اجلاس طلب کرکے سندھ کے آئینی اعتراضات سنے اور کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے۔

۔نثار کھوڑو نے کہا کے وفاقی حکومت سندھ سے سوتیلی مان جیسا سلوک بند کرے۔ ایک طرف پانی کے 1991ع معاھدے پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف کوٹڑی سے نیچے 10 ایم اے ایف پانی نہیں چھوڑا جا رہے۔انہوں نے کہا کے پانی پر سب سے پہلا حق ٹیل والوں کا ہے اور ٹیل والے سندھ صوبے کو اپنے حصے کا پورا پانی نہیں دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کے سندھ کو خدشہ ہے کے چشما جھلم لنک کینال مسلسل بھایاجائے گا اور سندھ کے حصے کا پانی لے کر چولستان کینال میں بھایا جائے گا اور متنازعہ کینال منصوبے سے سندھ بنجر ہوجائے گا مگر پیپلز پارٹی سندھ کو بنجر بننے نہیں دے گی۔

نثار کھوڑو نے کہا کے پیپلز پارٹی متنازعہ کینال منصوبے کے خلاف ایکنک، این ای سی اور سی سی آئی سمیت تمام آئینی فورمز پر بھرپور کیس لڑے گی۔