جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے‘نواز شریف

دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ،میری ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،بیان

بدھ 12 مارچ 2025 20:20

جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن سبوتاژ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر وسابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔