
اب رولز اآف گیمز تبدیل ہوچکے، اب دہشتگرد جیسا کریں گے ان کے ساتھ ویسا ہی کریں گے
دہشتگرد جو زبان سمجھتے ہیں اسی طریقے سے سمجھائیں گے، دہشتگردی کے واقعے کو انٹیلی جنس کی ناکامی کہنے سے اجتناب کرنا چاہئے، اس بیانیئے کو سمجھیں یہ کہاں سے اور کس کیلئے آتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی نیوزکانفرنس
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 14 مارچ 2025
19:23

(جاری ہے)
اس بیانیئے کو سمجھیں یہ کہاں سے اور کس کیلئے آتا ہے، انٹیلی جنس ایجنسی کو افغانستان کے محل وقوع کی بدولت چیلنجنگ صورتحال کا سامنا ہے، دہشتگردی کے ایسے واقعے کو انٹیلی جنس کی ناکامی کہنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔
انٹیلی جنس ایجنسیز دن رات کام کررہی ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جعفرایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو انگیج کر کے انہیں مہارت سے موت کے گھاٹ اتارا گیا، پاکستان آرمی نے باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے دہشت گردوں کو انگیج کیا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خودکش بمباروں کی وجہ سے محتاط انداز میں آپریشن کیا گیا۔ ہمارے سپیشل سروسز گروپ ضرار گروپ نے مغویوں کو خودکش بمبارز سے نجات دلائی جو کہ ٹولیوں کی شکل میں موجود لوگوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔ چوبیس گھنٹے سے مسافر ان دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے تھے۔ فوجی جوانوں نے بڑی پلاننگ کے ساتھ دہشت گردوں کو انگیج کیا اور لوگوں کو چھڑایا۔ دہشت گرد افغانستان میں موجود اپنے ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھے۔ ہمارے ضرار کمپنی کے کمانڈوزنے اپنا آپریشن شروع کرتے ہوئے انجن سے ٹرین میں داخل ہوتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بیشتر دہشت گردوں کو بھاگتے بھی دیکھا گیا۔ دہشت گردوں نے ٹولیوں میں خودکش حملہ آور بھی بٹھا رکھے تھے۔ ضرار کمپنی نے ان ٹولیوں سے خودکش حملہ آوروں کو مہارت سے مارا۔ ضرار کمپنی نے دہشت گردوں کو پناہ گاہوں سے نکلنے پر مجبور کیا، ضرار کے نوجوان سب سے پہلے انجن کا ٹیک اوور سنبھالتے ہیں، انجن کے بعد تمام بوگیوں کو کلیئر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فائنل کلیئرنس آپریشن میں دہشتگرد کسی کو نقصان نہ پہنچا سکے ۔ دہشت گرد شہریوں کو شہید کرتے رہے تاکہ خوف پھیلا رہے۔ دہشت گرد جو ٹرین کی سائیڈ پر موجود تھے ان کو ہلاک کیاگیا۔ پہاڑ سے فائر کرنے والے دہشت گرد کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا۔پورے آپریشن کے دوران کسی مسافرکو نقصان نہیں پہنچا۔ دہشت گردوں کے پاس غیر ملکی اسلحہ موجود تھا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشت گرد کئی گروپوں میں تھے۔ واقعہ کے دوران دہشتگرد افغانستان میں بیٹھے اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔ کچھ یرغمالیوں کو موقع ملا اور وہ وہاں سے بھاگے۔ ہمارے سنائپرز نے دہشتگردوں کا دھیان ہٹایا تو یرغمالیوں کا ایک گروپ وہاں سے بھاگا۔پریس کانفرنس کے دوران آئی ایس پی آر کا مزید کہناتھا کہ واقعہ دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پیش آیا، واقعہ جہاں ہوا وہاں کوئی موبائل سگنل کام نہیں کرتا۔ جائے وقوعہ کے قریب ایف سی کا پکٹ بھی تھا، واقعے میں ابتدائی طورپر تین ایف سی کے جوان شہید ہوئے۔ دہشت گردوں نے 11مارچ کی رات یرغمالیوں کے ایک گروپ کو لسانی بنیاد پر چھوڑا جس کی کچھ لاجسٹک وجوہات تھیں کیونکہ اتنے لوگوں کو قابو نہیں کیا جاسکتا۔ دوسرا یہ کہ انہیں خود کو انسانیت دوست ہونے کا تاثر دینا تھا۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اپنے کچھ ساتھیوں کو ٹرین پر چھوڑا اور ایک بڑی تعداد پہاڑوں میں اپنے ٹھکانوں کی جانب چلی گئی جن کی نگرانی کرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انہیں نشانہ بناکر ختم کیا اور ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ آپریشن کے دوران کسی بھی یرغمالی کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دہشت گردوں نے آپریشن سے پہلے کچھ یرغمالیوں کو شہید کیا۔ آپریشن اتنی مہارت سے کیا کہ کسی ایک بھی یرغمالی کی جان نہیں گئی۔ آپریشن کے دوران پہاڑوں سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کی گئی۔ ہماری ضرار کمپنی کا ایک کمانڈو پہاڑ کی طرف سے آنے والے فائر سے زخمی ہوا۔ دہشتگردوں کا ایک سنائپر پہاڑ پر موجود تھا۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون، کتنا مؤثر جنگی ہتھیار؟
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
بھارت نے 24 ہوئی اڈے بند کردیے، فلائٹ آپریشنز معطل
-
وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافے پر اظہار اطمینان
-
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پرپہنچا دیا، پاکستان
-
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیارہیں، وزیردفاع
-
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا فضل الرحمن
-
پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں، علیمہ خان کا جج سے مکالمہ
-
آصفہ بھٹو زرداری کا رضا دھاریجو سے ان کے بھائی اور غلام مصطفی دھاریجو کے انتقال پر ان کے والد سے اظہارتعزیت
-
دنیا بھارت کے جنگی جنون کو سنجیدہ لے،بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
-
لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد دوبارہ بحال
-
پہلگام واقعے کو جواز بنا بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ترجمان پاک فوج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.