
بلوچستان اسمبلی کے ارکان کا رمضان کے دوران بجلی و گیس کی عدم فراہمی پر احتجاج
ڈپٹی اسپیکر نے کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کو طلب کرلیا
جمعہ 14 مارچ 2025 20:30
(جاری ہے)
بی اے پی کی رکن فرح عظیم شاہ نے کہا کہ گیس کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ایک طرف مسائل ہیں تو دوسری طرف گیس لیکج کے دھماکوں سے لوگ مر رہے ہیں جس پر ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے رولنگ دیتے ہوئے کیسکو اور سوئی گیس حکام کو طلب کرلیا۔
اجلاس میںجمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی نے کہا کہ ماشکیل میں سرحدی راہداری کی بندش پر وہاں کے لوگوں نے کوئٹہ میں دھرنا دیا مذاکرات کے بعد یہ طے ہوا کہ راہداری کھول دی جائے گی آج تین ماہ سے زائد ہوگئے ہیں کراسنگ پوائنٹ بند ہے یہ ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے اس کا نوٹس لیا جائے جس پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ماشکیل اور خاران کے عوام کو سرحد کی بندش سے تکلیف ہے میر زابدعلی ریکی کے ساتھ ملکر اس مسئلے کا حل نکالیں گے۔جماعت اسلامی کے رکن عبدالمجید بادینی نے نکتہ اعتراض پر صوبے میں دو سال سے زکواة کی عدم تقسیم کی وجہ سے عوام کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ایک بہتر اعلان کیاہے کہ وہ محکمہ زکواة کو ختم کریں گے انہوں نے کہا کہ جو زکواة کی رقم دو سال سے نہیں دی گئی غریب اور نادارا افراد کو ادا کی جائے تاکہ وہ عید کی خوشیاں مناسکیں ۔انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل تیار ہونے والی ہے لیکن ابتک ریٹ کا تعین نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے زمیندارپریشان ہیںمسئلے کاحل نکالا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.