آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 15 مارچ 2025 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوااور پنجا ب،بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر: گڑھی دوپٹہ 22، کوٹلی، راولاکوٹ 19، مظفرآباد (سٹی 16، ایئرپورٹ 15)، پنجاب: حافظ آباد 16، اسلام آباد (ایئرپورٹ 15)، لاہور (ایئرپورٹ 07)، مری 06، منگلا، سیالکوٹ، فیصل آباد 05، گوجرانوالہ 04، منڈی بہاولدین 03، گجرات ،خان پور 02، شیخوپورہ، جہلم، اوکاڑہ، لیہ، بہاولنگر، قصور، ساہیوال، رحیم یار خان 01، گلگت بلتستان: اسکردو 14، استور 03، بونجی 01، سندھ، موہنجو داڑو 06، سکھر، روہڑی، خیرپور 01، خیبرپختونخوا، کاکول 10، بالاکوٹ 09، پتن 02، مالم جبہ، ڈی آئی خان 01، بلوچستان، بار کھان میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی03، استور، گوپس، پاراچنار 00، کالام، اسکردو 01، قلات اورمری میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔