
فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد
حکومت پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کی آواز بلند کرے، شاہد خاقان عباسی یوم قدس کو سرکاری سطح پر منایا جائے ، شرکاء و مقررین کا مطالبہ
بدھ 19 مارچ 2025 00:30

(جاری ہے)
کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد مقررین نے اپنے خطابات میں غزہ میں جاری ظلم و بربریت، فلسطینی عوام کی نسل کشی، اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور مسلم امہ کی بے عملی نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ انسانیت کے نام پر ایک بدنما داغ ہے۔ڈاکٹر صابر ابومریم نے مطالبہ کیا کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس کو ریاستی سطح پر منایا جائے اور حکومت پاکستان عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حقوق کی آواز بلند کرے۔رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ امتِ مسلمہ نے گزشتہ سال جو خاموشی اور بے عملی دکھائی ہے، وہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ ایک تاریخی المیہ ہے۔اس بے حسی میں پاکستان کا کردار بھی سوالیہ نشان ہے۔ کیا ہم اس حقیقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں؟ ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ فلسطین و کشمیر کے عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور جس راستے پر حماس چل رہی ہے وہی راستہ آزادی کا راستہ ہے۔ رضی طاہر نے کہا کہ ہمیں غفلت سے بیدار ہوکر اپنے انسانی و ملی فریضے کو سمجھتے ہوئے ہر فورم پر فلسطین کی بات کرنی چاہیے، اینکر پرسن ہرمیت سنگھ نے کہا کہ دنیا بھر میں عوام الناس اہل غزہ کے ساتھ ہیں، غزہ کا المیہ انسانیت کا المیہ ہے اور ہر انسان جس کے اندر دل دھڑکتا ہے وہ اسرائیل کی ناجائز ریاست اور اس کے تسلط کو مسترد کرتا ہے۔اس موقع پر شرکاء نے قرارداد بھی منظور کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کرائی جائے، انسانی امداد کو یقینی بنایا جائے، اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق بحال کیے جائیں۔مقررین نے یمن میں جاری امریکی اور برطانوی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلم امہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ نہ صرف فلسطین بلکہ یمن کے مظلوم عوام کے حق میں بھی آواز بلند کرے اور فوری طور پر جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے۔کانفرنس میں شریک صحافی، سماجی کارکنان، سول سوسائٹی کے نمائندگان، اور مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور اسرائیل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے۔کانفرنس کے اختتام پر شہداء فلسطین کے لیے دعا کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.