
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید الفطر کے موقع پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا
ہفتہ 22 مارچ 2025 17:43
(جاری ہے)
دوسری عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی، تقریباً 11 بوگیوں پر مشتمل یہ ٹرین ملتان اور ساہیوال کے راستے سفر کرتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔
تیسری عید اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، یہ ٹرین تقریباً 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی اور خانیوال، ملتان، ساہیوال اور روہڑی کے راستے کراچی پہنچے گی۔چوتھی عید اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی، یہ ٹرین تقریباً 14 بوگیوں پر مشتمل ہوگی اور فیصل آباد، سرگودھا اور لالامُوسیٰ کے راستے راولپنڈی پہنچے گی۔پانچویں عید اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، یہ ٹرین تقریباً 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی اور براستہ ملتان، فیصل آباد لاہور پہنچے گی۔تمام خصوصی عید ٹرینیں اکانومی کلاس، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کی بوگیوں پر مشتمل ہوں گی تاکہ مسافر اپنی سہولت اور پسند کے مطابق سفر کے لیے نشستیں منتخب کر سکیں۔ پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے اس شیڈول کے حوالے سے تمام متعلقہ ڈویژنوں کو مطلع کر دیا ہے اور مسافروں کی پیشگی بکنگ کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے۔ وزیر ریلوے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مسافروں کی سہولت کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس (ڈی ایس) کو تاکید کی کہ وہ ان خصوصی ٹرینوں کی روانگی کے وقت اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر موجود رہ کر انتظامات کی خود نگرانی کریں اور مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ وزیر موصوف نے واضح طور پر خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلویز پشاور سے کراچی تک ٹرینوں میں سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع پالیسی ترتیب دے رہا ہے، اس پالیسی کے تحت پشاور سے کراچی جانے والی تمام مسافر کوچز اور اسٹیشنز پر سہولیات کی حالت بہتر بنائی جائے گی تاکہ سفر مزید آرام دہ اور معیاری ہو سکے۔پاکستان ریلویز عوامی خدمت کے اپنے عزم پر کاربند ہے اور قومی تہواروں پر شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور بااعتماد سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، ادارہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر یہ یقینی بنا رہا ہے کہ عیدالفطر کے دوران خصوصی ٹرینیں بروقت اور بحفاظت اپنی منزل تک پہنچیں۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ریلوے کا یہ اقدام وزیر اعظم کی ہدایات کے عین مطابق عوام کی خدمت میں اٹھایا گیا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان ریلویز عوام کی سہولت اور ملکی ترقی کے پیش نظر ایسے اقدامات جاری رکھے گا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.