علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا مولانا سردارمحمدخان لغاری کے انتقال پر اظہارافسوس

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے جے یوپی کے رہنمااورمتحدہ علما بورڈ پنجاب کے ممبر مولانا سردار محمدخان لغاری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سردار محمد خان لغاری کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔مرحوم کی دین کی ترویج واشاعت اور اورملی خدمات قابل قدر ہیں۔

مولانا محمدخان لغاری ایک معروف سیاسی اور مذہبی شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی زندگی میں کئی نمایاں کام کیے۔سردار محمد خان لغاری نے اپنی زندگی میں ملک و قوم کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔مولانا سردار محمد خان متحدہ علما بورڈ پنجاب اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔غم کی اس گھڑ ی میں جامعہ نعیمیہ کے ساتذہ،طلبہ اور فاضلین مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ کریم مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما ئے۔

(جاری ہے)

70 سالہ مرحوم مولانا محمد خان لغاری مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی اور مشیر رہے۔مولانا محمد خان لغاری جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری ،ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدے دار اور مرکزی سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ ہم اس غم کی گھڑی میں ان کے خاندان اور تمام سوگواروں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔ آمین۔