
مانیٹری پالیسی سے سٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول رکھنے کیلئے اقدامات کرے گا.وزارت خزانہ
توانائی سیکٹراصلاحات سے گردشی قرضے میں کمی کی جائے گی،پاکستان توانائی کے ماحول دوست ذرائع کو فروغ دے گا.آئی ایم معاہدے کے بعد بیان
میاں محمد ندیم
بدھ 26 مارچ 2025
15:34

(جاری ہے)
آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پانے کے بعد وزارت خزانہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاشی اہداف کے حصول میں کارکردگی کو سراہا، پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کی ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کا معاہدہ طے پایا ہے، ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری آئی ایم ایف بورڈ سے ملے گی، اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کیلئے 1.3 ارب ڈالرکی فنڈنگ پر بھی معاہدہ ہوگیا. وزارت خزانے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی اصلاحات میں خاطر خواہ کارکردگی دکھائی اور ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، آئی ایم ایف نے اعتراف کیا پاکستان نے توانائی اصلاحات اورٹرانسفارمیشن بروقت کی اور پرائمری خسارہ معیشت کا ایک فیصد سرپلس رہا ساتھ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےاہداف حاصل کیے، آئی ایم ایف نے تعریف کی کہ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے نفاذ میں اصلاحات کی گئیں. وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی سے سٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول رکھنے کیلئے اقدامات کرے گا اور سٹیٹ بینک شارٹ ٹرم میں مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد تک محدود رکھے گا، بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے اور توانائی سیکٹراصلاحات سے گردشی قرضے میں کمی کی جائے گی، پاکستان توانائی کے ماحول دوست ذرائع کو فروغ دے گا اور ساتھ ہی سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کام کیا جائے گا.
مزید اہم خبریں
-
جنگ زدہ غزہ کے طلبا کی مصوری میں چہرے غائب، گھر تباہ
-
سلامتی کونسل غزہ میں نسل کشی کے خطرے کو ٹالے، ٹام فلیچر
-
میں نے ہمیشہ کہا ہے فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے
-
امریکہ سے غیر ملکیوں کی بیدخلی پر انسانی حقوق کمیشنر کو تشویش
-
مودی کے دن گنے جا چکے ہیں، اب فیصلہ بھارت کی عوام کرے گی
-
امدادی کٹوتیاں: خواتین کی نصف این جی اوز چھ ماہ میں بند ہونے کا خدشہ
-
انڈیا ہمارا پانی نہیں روک سکتا اب بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر بھی بات ہوگی
-
oسعودی عرب کو امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ
-
میں پاک فضائیہ، فوجی جوانوں کو پروفیشنلزم اور بہترین کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں
-
پاکستان اور بھارت کو مزید قریب لائیں گے اگر دونوں ساتھ ڈنر کریں تو یہ بہت اچھا ہوگا
-
پاکستان بھارت جنگ میں ثابت ہوا کہ چینی جنگی طیارہ جے 10سی مغربی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرسکتا ہے
-
ہمارے والد کو سزائے موت دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.