
وزیراعظم ڈیجیٹل یوتھ ہب کی افتتاحی تقریب، نوجوانوں کو چار اہم شعبوں میں مواقع فراہم کرنے کیلئے "ون سٹاپ شاپ" پلیٹ فارم کی جانب اہم قدم
جمعرات 27 مارچ 2025 17:54

(جاری ہے)
ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ موبائل ڈیوائسز پر ان کے متعلقہ پلے سٹورز کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے اور ویب سائٹ www.pmyp.gov.com کے ذریعے بھی اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن اور لگن کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب ایک پورٹل ہے جو نوجوانوں کو ملازمتوں، تعلیم، سکالرشپ، قرضوں، کھیلوں، موسمیاتی تبدیلیوں، ماحولیات، انٹرن شپ، رضاکارانہ مواقع، آئی ٹی، آرٹس، ثقافت سمیت دیگر ایسے جیسے شعبوں میں فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والی سفارشات اور وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کر کے ان کی ترقی میں مدد فراہم کر کے بااختیار بناتا ہے، یہ پلیٹ فارم پاکستان کا پہلا قومی اقدام ہے جو نوجوانوں کو ان متنوع مواقع سے جوڑنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تقریب کے دوران مہمانوں کو پلیٹ فارم سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک تعارفی ویڈیو دکھائی گئی جس میں دکھایا گیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کو کیسے استعمال کیا جائے اور اسے کیسے چلایا جائے۔ اس موقع پر یونیسیف کی آفیسر انچارج شرمیلا رسول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو ایک اہم لمحہ قرار دیا جس کا سب کو انتظار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب وزیراعظم یوتھ پروگرام اور یونیسف جنریشن ان لمیٹڈ کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز مواقع اور صلاحیتوں کو اکٹھا کرتا ہے اور یہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ صحیح وقت پر صحیح سرمایہ کاری کرنے کے لئے’’ شاباش، پاکستان اور شاباش نوجوان ‘‘ہیں۔گلوبل سیمی کنڈکٹر گروپ کے چیئرمین نوید شیروانی نے بھی نوجوانوں کو قابل بنانے اور تربیت دینے کی اہمیت پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں لیکن اس کا ادراک اسی وقت ہو سکتا ہے جب نوجوان بااختیار، تربیت یافتہ اور قابل ہوں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری ، پرائیویٹ اور پبلک سیکٹرز کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ وہ نوجوانوں کی تربیت اور ان کے قابل بنانے میں زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب ہر نوجوان کے لئے اپنی صلاحیتوں تک پہنچنے کے مواقع پیدا کرے گا جو بالآخر پاکستان کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے ڈیجیٹل یوتھ ہب اقدام کی کامیابی میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ڈیجیٹل یوتھ ہب کی صلاحیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے جو نوجوانوں کو تبدیلی، اختراعات اور ترقی کا محرک بناتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب پاکستان میں ڈیجیٹل دور کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ صرف ایک ویب سائٹ یا ایپ نہیں ہے بلکہ ایک 360 ڈگری ایکو سسٹم ہے جو خلا ء کو پر کرنے اور اگلی نسل کے لئے دروازے کھولنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو ممکن بنانے میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے وژن اور کوششوں کو سراہا۔\932مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.