
پاکستان کو آئی ایم ایف سے جون تک قرض نہ ملنے کا امکان
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس مئی یا جون سے قبل نہ ہونے کے باعث پاکستان کیلئے جلد قرض حاصل کرنے کا مشکل ہو گیا
جمعہ 28 مارچ 2025 20:26
(جاری ہے)
آئی سی بی سی نے پاکستان کو یہ قرضہ تقریباً 7.5 فیصد کی فلوٹنگ شرح سود پر2سال قبل دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس بینک کے قرضہ کی 30 کروڑ ڈالر کی ایک اور قسط اپریل کے نصف میں ادا کرنا پڑے گی۔گورنر سٹیٹ بینک نے بتایاہے کہ حکومت پاکستان نے 2024ء میں مارکیٹ سے 9 ارب ڈالر خریدے ہیں۔اگر حکومت ایسا نہ کرتی تو آئی ایم ایف پروگرام سے رقم ملنے کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بمشکل 2 ارب ڈالر ہونا تھے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاہے کہ ضرورت پڑی توآئی سی بی سی پاکستان کو مزید قرضہ دینے کو بھی تیار ہے جس کیلئے بات چیت شروع ہوچکی ہے،تاہم شرح سود کے معاملے پر ابھی اتفاق نہیں ہورہا۔پاکستان قرضوں کے معاملے میں چین پر زیادہ انحصار کررہا ہے۔چین چارارب ڈالر کاکیش ڈیپازٹ،6.5 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ اور 4.3 ارب ڈالرکی ٹریڈ فنانسنگ فسیلٹی مسلسل رول اوورکرتا آرہا ہے۔ا س سال اپریل سے جون تک 2.7 ارب ڈالر کے چینی قرضوں کی مدت ادائیگی بھی ختم ہورہی ہے۔اسی طرح تین چینی کمرشل بینکوں کے 2.1 ارب ڈالر کے سینڈیکیٹ فنانسنگ قرضے بھی جون تک میچور رہے ہیں۔ا سکے علاوہ بینک آف چائنہ کی30 کروڑ ڈالر بھی اسی ماہ ادا کرنا پڑیں گے جن کیلئے پاکستان نے ری فنانس کا بندوبست کر رکھا ہے تاکہ زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دیا جاسکے۔ماضی کے برعکس اس بار پاکستان کو اپنے قرضوں کی ادائیگی کیلئے آئی ایم ایف سے جلد سہارا ملنے کی امید نہیں۔گو کہ پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے تاہم آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کسی وجہ سے مئی یا جون سے پہلے نہیں ہورہا۔بورڈ کا اجلاس ہوگا تو پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر مل سکیں گے۔پاکستان کی خواہش ہے کہ جون سے پہلے پہلے اسے یہ پیسے مل جائیں۔اگر آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ جون میں چلی جاتی ہے تو ممکن ہے کہ آئی ایم ایف کا سٹاف مالی سال 2025-26 کے بجٹ کا بھی جائزہ لینے بھی پاکستان کا دورہ کرے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بہت سے معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں جن میں جائیدادکی خریداری پر ٹیکس،مشروبات اور تمباکو پر ٹیکس کے معاملات بھی شامل ہیں۔آئی ایم ایف معیشت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے پراپرٹی پر ٹیکس کم کرنے پر ابھی تک آمادہ نہیں۔پاکستان نے گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر اپنا فارن فنڈنگ گیپ پورا کرنے کیلئے چین سے 3.4 ارب ڈالر کا قرضہ دوسال کیلئے ری شیڈول کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔چین کا ایگزام بینک اس کا جائزہ لے گا۔وزارت خزانہ نے اس درخواست کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات نہیں کی۔پاکستان کو آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام پر پورا اترنے کیلئے بیرونی فنانسنگ گیپ کی مد میں پانچ ارب ڈالر درکار ہیں۔آئی ایم ایف نے حالیہ مذاکرات کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کے حوالے سے تو صورتحال مستحکم ہوچکی ہے۔البتہ باقی رہی سہی کمزوریوں پر سخت مالیاتی اورزری پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ایکسچینج ریٹ میں نرمی لا کر قابو پایا جاسکتا ہے۔اس سال ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے ،البتہ گزشتہ چند دنوں سے روپیہ دباؤکا شکار ہے اور ڈالر کے مقابلے میں اس کی شرح مبادلہ کم ہو کرجمعرات تک 280.2 روپے فی ڈالر پر آچکی ہے۔مزید
-
پاکستانی کینیڈین سید نجم حسن کا خواب
-
کمرشل قونصلر سعدیہ خان قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اعزاز میں افطار ڈنر، سعودی صحافی، کاروباری اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی
-
افتخار چیمہ کی جانب سے کمیونٹی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ، جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت
-
شیخ رشید احمد اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
-
معروف صحافی میاں فضل الٰہی اور سینئر اینکر پرسن شاہد میتلا کے اعزاز میں پُروقار افطار ڈنر
-
مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعزاز میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر نائب صدر چوہدری عبدالوحید کی جانب سے پرتکلف افطار ڈنر
-
صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب رانا احمد شہریار خاں اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد میاں ضیاء الرحمن کی جدہ آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ ..
-
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں پاکستانی ثقافت اور روایتی کھانوں کو فروغ دینے کے لیے "اصلی گوجرانوالہ" ریسٹورنٹ کا افتتاح
-
جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر انجم لنگڑیال کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام
-
چوہدری رضوان اسلم جٹ کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
-
مصباح الحق کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس جدہ میں ایک خصوصی عشائیہ کا اہتمام
-
جدہ میں جے کے سی او کی جانب سے چودھری محمد یاسین کے اعزاز میں پروقار عشائیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.