خیبرپختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا خصوصی اجلاس

وفاق کے پی ایس ڈی پی کے لیے 48 ارب سے زائد لاگت کی 16 اسکیموں کو کلیئر کیا گیا اوراے آئی پی کی 3 اسکیموں کی منظوری دی گئی

جمعہ 28 مارچ 2025 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا خصوصی اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہواخصوصی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں وفاق کے پی ایس ڈی پی کے لیے 48 ارب سے زائد لاگت کی 16 اسکیموں کو کلیئر کیا گیا اوراے آئی پی کی 3 اسکیموں کی منظوری دی گئی جس کی لاگت تقریباً 2 ارب ہے اور کئی دیگر اسکیموں کی منظوری دی گئیفورم نے صوبے کی ترقی کے لیے سوشل ویلفیر، ابتدائی وً ثانوی اوراعلیٰ تعلیم، ماحولیات، انرجی اینڈ پاور، صحت اور سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق 23 اہم منصوبوں کی منظوری دیاجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

منصوبوں میں الیکٹرک بی آر ٹی بسوں کی خریداری،سی پیک کے تحت محکمہ پی ایچ ای کی موجودہ اسکیموں کی سولرائزیشن،یوسی آگرہ، تحصیل بٹ خیلہ، ضلع ملاکنڈ خیبر پختونخواہ میں بلک ڈرنکنگ واٹر سپلائی سکیم کی تعمیر، ہنگو شہر اور ٹل شہر کے لیے پینے کا پانی کی فراہمی، دیر لوئر میں خال گریٹر واٹر سپلائی سکیم کی تعمیر،ضلع لکی مروت میں دانش ماڈل سکول کا قیام،ضلع پشاور کے گرلز پرائمری سکولوں میں وزیر اعلیٰ کے میل پروگرام، خواتین یونیورسٹی صوابی کا قیام، بٹاکنڈی-ناران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مانسہرہ، شانگلہ غوربند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایف آر بنوں، ایف آر لکی، ایف آر ٹانک ایف آر ڈی آئی خان، ضلع کرم، اورکزئی، ٹی ایس ڈی درہ، پشاور،ضلع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں 11 کے وی فیڈر کی نئی، باایفرکیشن، ری کنڈکٹرنگ فراہم کرنا،400 روایتی اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنے کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنا،پشاور میں فرانزک سائنس لیبارٹری کا قیام،خیبر پختونخوا سوشیو اکنامک رجسٹری، خیبرپختونخوا میں سینٹر آف ایکسی لینس فار آٹوازم کا قیام، خیبر پختونخواہ ڈیجیٹل ٹیلنٹ ایکو سسٹم (فیز 1)، نیشنل پریسجن میڈیسن انیشی ایٹو: مریض کے بہتر نتائج کے لیے حیاتیات اور طب میں بڑے ڈیٹا کا فائدہ اٹھانا، بنوں، چترال اور ڈی آئی خان اکنامک زونز کو بجلی کی فراہمی، خیبرپختونخوا کے لیے 10 لاکھ ہنر مند یوتھ پروگرام، خیبر پختونخوا کنسٹرکشن مشینری ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔